حکومت متاثرین نیلم جہلم ٹرانسمیشن کے مطالبات فوری تسلیم کرے‘ذوالفقار بھٹو

یواے ای (بیورورپوٹ) عوامی کمیٹی کے صدر ذوالفقار علی بھٹو نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہم ساجد ممتاز ایڈوکیٹ ارباب اور ساجد اعظم کا شکریہ ادا کرتا ھوں جونیلم جیلم ٹرانسمیشن متاثرین عوام کے ساتھ کھڑے رھے اور عوام کے حق کیلئے اواز بلند کی عوامی پارٹی کے صدر زولفعقارعلی بھٹو نے کہاکہ حکومت متاثرین کو جو زمین ان کی ڈیم یا نیلم جیلم ٹرانسمیشن کی زد میں آتی ھے عوام کو معاوضہ اور متبادل زمین مہیا کی جائے اگر متاثرین کوان کا حق نہ دیا گیا تو پھر عوام انٹری پوائنٹ ٹائیں ڈھلکوٹ کو مکمل بند کر کے اجتجاج جاری رکھے گی جب تک عوام کو ان کا حق ادا نہ کر دیا جائے حکومت عوام کے ساتھ زیادتی کر رہی ہے متاثرین کو ان کی زمینوں سے محروم کیا جارہا ہے

حکومت کی طرف سے متاثرین کے لیے نہ کو معاوضہ جات دیا جارہا ہے اور نہ ہی جن کی زمین ڈیم کی زد میں آئی ہے ان کے لیے متبادل زمین دی جارہی ہے اگر متاثرین کو ان کا حق نہ دیا گیا تو بھر پور احتجاجی تحریک چلاہیں گے دھلکوٹ روڈ مکمل بند کردیں گے جو بھی نقصان ہو گا اس کی ذمہ داری حکومت پر اور انتظامیہ پر ہوگی اس لیے ہم حکومت وقت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ متاثرین نیلم جیلم ٹرانسمیش کے لیے فوری طور پر متبادل زمین کا بندوبست کیا جائے یا معاوضہ دیا جائے