دبئی (نمائندہ خصوصی)سیکرٹری ٹرانسپورٹ اتھارٹی آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر راجہ محمود شاہد نے کہا ہے کہ بیرون ملک مقیم تمام کشمیر ی ہماری ریاست کی ترقی اور خوشحالی میں اپنا اہم کردار ادا کر رہے ہیں، اووسریز میں رہنے والے کشمیری کشمیر کے سفیر ہیں تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز دبئی کے مقامی ہوٹل میں حلقہ ددھیرکوٹ کی ہر دلعزیز شخصیت راجہ محمود شاہد اور چیئرمین مسلم یوتھ ونگ سردار عثمان علی خان کے اعزاز میں ممبر مسلم کانفرنس آزاد کشمیر راجہ شہباز خان، معروف کاروباری شخصیت راجہ سادات ،راجہ زوالفقار کی طرف سے عشائیہ کا اہتمام کیا گیا۔جس میں سابق صدر مسلم کانفرنس یو اے ای چوہدری سکندر ، سابق صدر شارجہ سید ساجد گردیزی، صدر جموں کشمیر جرنلسٹ فورم متحدہ عرب امارات راجہ اسد خالد ، راجہ شجاعت صابر ظفر حیات،باسط عباسی ، مخدوم عباسی، راجہ وحید، نئیر شہزاد عباسی ، ثاقب عباسی سمیت دیگر کی شرکت
سیکٹری ٹرانسپورٹ آزاد کشمیر راجہ محمود شاہد نے اوورز سیز میں رہنے والے کشمیریوں کے بارے میں کہنا تھا اوورسیز میں رہنے کشمیر کے سفیر ہیں اور اوورسیز کشمیریوں کا کشمیر کی تعمیر ترقی میں بڑا کردار ہے معاشی طور پر ریڑ کی ہڈی کا کردار ادا کرے رہے ہیں انھوں نے منتظمین راجہ شہباز اور راجہ سادات اور شرکاء کا شکریہ ادا کیا عثمان عتیق نے خطاب کرتے ہوئے کہا اپ سب کی محبت پر ہمیں فخر ہے،آپ سب مہمان نواز ہیں تمام سیاسی اختلافات بھلا ایک دوسرے کے مل کر رہتے ہیں باہر سے آئے ہوئے مہمانوں کو ویلکم کرتے ہیں اللہ تعالٰی آپ سب کی جدوجہد اور کاوشوں کو کامیابی سے ہمکنار کرے۔ممبر مجلس عاملہ مسلم کانفرنس راجہ شہباز نے مہمانوں نے کا شکریہ ادا کیا