دھیرکوٹ(نمائندہ خصوصی)راجہ جہانگیر صدر راجہ راوف خان سیکرٹری جنرل منتخب کر دیے گیے۔پاکستان مسلم لیگ ن یونین کونسل رینگولی کی تنظیم سازی مکمل کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن یونین کونسل رینگولی کوٹلی کا ایک نمائندہ اجلاس دھیرکوٹ دفر میں منعقد ہوا۔ جس میں یونین کونسل کے جملہ پولنگ سٹیشن کے عہدیداران و نمائندگان نے شرکت کی۔ اجلاس میں اتفاق رائے سے راجہ جہانگیر خان کو صدر اور راجہ عبدالراوف خان کو سیکرٹری جنرل منتخب کر دیا گیا۔ اس موقع پر مسلم لیگ ن کے سنئیر ترین رہنماء راجہ اشراف خان بھی موجود تھے۔ راجہ دلشاد خان اور راجہ طاہر عارف خان سنئیر نائب صدر اور راجہ ارشد خان کو ممبر جنرل کونسلر منتخب کیا گیا دیگر عہدیداران بھی اتفاق رائے سے منتخب کر دیے گیے۔ مسلم لیگ ن کے رہنماوں نے نو منتخب عہدیداران کو مبارک باد دی