باغ(ڈسٹرکٹ رپوٹر) حیات انٹرنیشنل سکول باغ کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات کی ایک پر وقار تقریب کا انعقاد دیوان عزیز ہوٹل کے کانفرنس ہال میں کیا گیا، پروگرام کی صدارت ریٹائرڈ ڈائریکٹر سکولز اینڈ کالجز سردار محمد اخلاق خان نے کی پروگرام میں طباء و طالبات نے خوبصورت پروگرامز پیش کیے پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے کیا گیا، طلباء و طالبات نے حمد، نعت، خوبصورت ملی ترانے، ٹیبلو، تقاریر پیش کیے، بچوں نے اسٹیج کی ذمہ داریوں کو اتنے احسن طریقے سے نبھایا کے تمام شرکاء نے انھیں خراجِ تحسین پیش کیا تمام پروگرامز میں طلباء و طالبات کی مذہبی، اخلاقی تعمیری اور تخلیقی صلاحیتوں کو آنے والے مقررین نے اپنے اپنے خطاب میں کہا کہ ایسے ادارے یقیناً تعفن ذدہ معاشرے میں امید کی کرن ہوا کرتے ہیں کرونا وائرس جیسی عالمی وبائی مرضِ کے بعد جس طرح سے تعلیمی شعبے میں مسلسل تعطل کا شکار رہا اس کے باوجود طلباء و طالبات کا اتنے پر اعتماد طریقے سے تمام پروگرامز کو خوبصورتی کے ساتھ انتہائی نظم و ضبطِ کے پیشِ کرنا بہترین تربیت کا عکاس ہے اس پر جملہ اسٹاف مبارکباد کے مستحق ہیں. صدرتقریب ریٹائرڈ ڈائریکٹر سکولز اینڈ کالجز سردار محمد اخلاق خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حیات انٹرنیشنل سکول باغ نے مختصر عرصے میں اپنے طلباء و طالبات کی جس طرح سے بہترین ترتیب کی ان میں خود اعتمادی کیساتھ ساتھ تعمیری اور تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کیا ہے یہ ایک بہترین معاشرے کی تعمیر و تشکیل میں اہم کردار ادا کریں گے۔بچوں اور بچیوں کی انتھک کوشش سے تقریب کو چار چاند لگا دیئے گے انھوں نے کہا کہ علم سیکھنے اور سکھانے کا عمل صدیوں سے جاری ہے۔۔
تعلیم، نظام زندگی کا احاطہ کرتی ہے، ساتھ ہی معاشرے میں شعور اُجاگر کرنے اور بچوں کی اچھی تربیت میں بھی معاون ہوتی ہے۔بچے کو ابتدا میں گھر سے ہی تعلیم ملتی ہے، جو اس کی بنیاد بناتی ہے۔ اس کے بعد بچے کو اسکول میں داخل کروادیا جاتا ہے، جہاں وہ نرسری سے آغاز کرتا ہوا پانچویں جماعت تک پرائمری سطح کی تعلیم مکمل کرتا ہے۔ پرائمری تعلیم کسی بھی بچے کی شخصیت اور شعور کیلیے بہت اہم ہوتی ہے۔ اس عمر میں بچے بہت متجسس ہوتے ہیں۔ لہٰذاان کے تجسس کی حوصلہ افزائی اور رہنمائی کرنی چاہیے۔ انھوں نے کہاکہ دنیا بھر میں پرائمری تعلیم کو بہت اہمیت دی جاتی ہے کیونکہ یہی بچے کی بنیاد(Base)بناتی ہے اور ایک بار اگر بنیاد مضبوط پڑگئی تو اس پر عمارت کھڑی کرنا آسان ہوجاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ تعلیم کے طریقہ کار، سہولتوں اور اساتذہ کے انتخاب تک ہر مرحلے کو بہت اہمیت دی جاتی ہے، تاکہ بچوں کی تخلیقی صلاحیتوں کو اُبھارا جاسکے۔ اپنے ہر بچے کو لازمی بنیادوں پر معیاری پرائمری تعلیم فراہم کرے گاانھوں نے کہا کہ تعلیم وہ روشنی ہے، جو اندھیرے کو مٹا دیتی ہے۔ کسی بھی معاشرے میں اس بات کی اہمیت بڑھ جاتی ہے کہ شعبہ تعلیم میں صنفی مساوات کا لازمی خیال رکھا جائے تاکہ مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین بھی باشعور اور پڑھی لکھی ہوں تاکہ وہ عملی زندگی میں کچھ کرسکیں اور نسلوں کی بھی بہتر پرورش ہوسکے۔ انسان کی پہلی درسگاہ ماں کی گود ہوتی ہے اور اس کی تربیت بچے کے اچھے کردار کی بنیاد بنتی ہے۔ بچے کا زیادہ وقت اپنی ماں کے ساتھ گزرتا ہے اور وہ اس کے طور طریقے، عادات اور دلچسپیوں کو مستعار لیتا ہے۔ ماں بچے کو اچھے بُرے کی تمیز اور صحیح غلط کی پہچان سکھاتی ہے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوے انھوں نے کاکہا کہہ تعلیم ہر انسان چاہیے وہ امیر ہے یا غریب مرد ہو یا عورت سب کی بنیادی ضرورت ہے اور یہ انسان کا حق ہے انسانوں میں اور حیوانوں میں فرق تعلیم کی بدولت سے ہی کیا جاتا ہے۔ تقریب سے آل پرائیویٹ سکول اینڈ کالجز ایسوسی ایشنز کے مرکزی رہنما و سابق سیکرٹری جنرل جناب خالد کھوکھر خطا ب کرتے ہوئے کہاکہ تمام پرائیویٹ سیکٹر ملک ملت کی تعمیر میں ہر طرح معاشی ناہمواریوں،لاک ڈوان اور دیگر نامسات حالات کے باوجود قوم کی خدمت میں برسرِ پیکار ہیں اور اس پر کھبی کو قدغن نہیں آنے دیں گے، ادارے کے پرنسپل عباس کاشر نے تقریب سے خطا ب کرتے ہوئے کہاکہ میں سب سے پہلے تما معزز مہمانوں، والدین کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہون نے اپنے مصروفیات سے وقت نکال کر ہمارے پروگرا م میں شرکت کر کے اس پروگرام کو رونق بخشی انھوں نے کہاکہ ہم طلبہ، طالبات کے معیار تعلیم کر بڑھانے کے لیے مسلسل کوشاں ہیں اور ہمارے ہاں طلبہ، طالبات کی فکری و ذہنی اور اخلاقی تربیت کا باقاعدہ اہتمام کیا جاتا ہے انھوں نے کہا کہ ہم سب نے مل کر اس ادارے کی بنیاد اس عزم کے ساتھ رکھی تھی کے طلباء و طالبات کو تعلیم اور تربیت کے ساتھ ساتھ بہترین کونسلینگ کر کے انھیں اس قابل بنائیں گے کہ وہ اپنے کردار اور عمل سے اس معاشرے میں تعمیر اور ترقی کے ساتھ دوسروں کے لئے مشعل راہ ہوں گے اور اس سلسلے میں ہم تمام کلاسیسز کی مختلف مضامین میں ورکشاپس کے انھیں کانسپٹ بیسڈ تعلیم پر فوکس کرا رہے ہیں ایک دوسرے کو پچھاڑ کے آگے بڑھنے کے بجائے ایک دوسرے کی مدد و معاونت کر کے گروپ کی شکل میں آگئے بڑنا سکھا رہے ہیں، پرنسپل ادارہ نے گزشتہ سالوں کا ادارے کے حوالے سے سے جائزہ اور مستقبل کی منصوبہ بندی والدین کے سامنے پیش کریں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سردار الطاف کنول نے کہا کہ حیات انٹرنیشنل سکول باغ معیاری تعلیم میں ایک سنگ میل ثابت ہوگا.
، مجھے خوشی ہے کہ ادارے میں طلباء و طالبات کی بہترین کوچینگ ہو رہی ہے.سیٹیزن فاونڈیشن کے پرنسپل امجد اسلام امجد نے کہا کہ حیات انٹرنیشنل سکول باغ معیاری تعلیم کے جس طرح کوشاں ہے یہ ایک مثبت قدم ہے تعلیم کیساتھ ساتھ تربیت کے عمل کو آگے لے جانے کے لئے، ہمیں نمبرز گیم سے نکلنا ہو گا فن لینڈ کے تعلیمی نظام ہمارے لئے بہترین مثال ہے. چنار آئیڈیل اکیڈمی کوٹیڑہ مست خان کے پرنسپل سردار ساجد سلیم نے کہا کہ مجھے بے حد خوشی ہوئی کہ ہمارے دوستوں نے جس کام کو شروع کیا تھا اس کو بہترین انداز میں آگے بڑھا رہے ہیں، اتنا بہترین پروگرام کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں معروف سیاسی اور سماجی شخصیت سردار شہزادنے کہا کہ مجھے پروگرام دیکھ کر بہت خوشی ہوئی بہترین تعلیم کے ساتھ ساتھ اعلیٰ تربیت کا عملی مظاہرہ کیا گیا ہے جس پر میں تمام اسٹاف کو اور ادارہ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، ان توقع کرتا ہوں کہ یہ کارگردگی کو بجلی کے کھمبوں سے اتار کر طلباء و طالبات کے اندر اجاگر کریں گے سنیئر پولیس آفیسر راجا سعید نے علم عمل کی کسوٹی پر پرکھنے کا نام ہے جس کا عملی مظاہرہ دیکھنے کو ملا، بہترین پروگرام و انتظام کرنے پر تمام اسٹاف ممبران طلباء و طالبات کی مبارک باد پیش کرتے ھیں. انجمن تاجران کے سیکرٹری جنرل افضل کشمیری نے کہا کہ طلباء و طالبات نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہم نصابی سرگرمیاں تعلیمی عمل کے لیے عکسِ ہوتے ہیں شازیب بشیر نے سے خطاب کرتے ہوئے کہا اسے طرح کی تعلیم و تربیت سے ایک بہترین معاشرے کی تشکیل ممکن ہے، الجزائر فاونڈیشن کے صدر سردار محمد آصف سدوزائی نے کہا کہ اس طرح کے پروگرام صحت مند معاشرے کے لیے ضروری ہوتے ہیں، اپنی فاونڈیشن کی جانب سے انھوں نے اعلان کیا کہ جو بھی معذور طلباء و طالبات ہیں انھیں ریلیف فراہم کیا جائے گا، جنید کشمیری، نے کہا کہ ادارے کے اور لائحہ عمل سے بہت خوشی اور ہم اس ادارے کے لئے ہر طرح کے تعاون کے ہمہ وقت تیار ہیں، پروگرام سیاثیار رفیق، منیب طارق، جاوید، طاہر پروگرام سے حیات انٹرنیشنل سکول جبڑ کے پرنسپل مولانا عرفان صدیقی صاحب، ریڈ فاؤنڈیشن کوٹلہ کے پرنسپل عمیر لطیف، ریڈ فاونڈیشن ٹنگیاٹ کے پرنسپل قاری عبدالحفیظ صاحب، اقراء روض الطفال کے پرنسپل مفتی ساجد الرحمن صاحب،ڈی سی سی ضلع باغ کے صدر سردار عاطف نعیم، افتخار کشمیری، متحرک سیاسی و سماجی، اسرارِ رفیق، منیب طارق، جاوید، طاہر اور دیگر نے خطاب کیا آخر میں طلباء و طالبات میں ایوارڈ تقسیم کیے گئے