ارجہ(راجہ عامر نواز)راجہ صغیر صدر انجمن تاجران ارجہ کی طرف سے عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں پی ٹی رہنما راجہ عنصر شفیق’ راجہ افتخار افضل’ راجہ عامر نواز’ راجہ یاسر صدیق اور دیگر نے شرکت کیراجہ عنصر شفیق اور راجہ افتخار افضل نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کو انکی سیاسی حکمت عملی پر مبارک باد پیش کرتے ہیں’ سردار تنویر الیاس واحد سیاستدان ہے جس نے آزاد کشمیر کے اندر سے موروثی سیاست کا خاتمہ کیا اور حقیقی معنوں میں تبدیلی لائی۔ گراس روٹ لیول سے آزاد کشمیر میں 70 سال سے مسلط خاندانوں کو عبرتناک شکست دے کر عمران خان کے ویژن کے مطابق حکومت قائم کی۔ تنویر الیاس آزاد کشمیر کی تعمیر و ترقی میں خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں۔پی ٹی آئی کے کارکنان کو ان کا جائز مقام دینے کیلئے بھرپور جدوجہد کی جا رہی ہے اور انشااللہ خود ساختہ اتحادیوں کو جلد ایک پیغام بھی چلا جائے گا راجہ عنصر شفیق کا کہنا تھا کہ عمران خان کے ویژن کی مکمل حمایت کرتے ہیں اور وہ پاکستان کو کرپشن سے پاک کرنے کی جدو جہد میں مصروف عمل ہیںمزید کہا کہ علی امین گنڈا پور کے ساتھ خصوصی نشست میں کشمیر کے مسائل کو ڈسکس کیا گیا تھا اور گنڈا پور کو جلد غربی باغ کے دورہ کی دعوت بھی دے رہے ہیں اس سلسلہ میں اور غربی باغ کے دیگر مسائل کے حل کے لئے وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس سے سپورٹ کی امید رکھتے ہیںمزید کہا کہ سردار عتیق کے غلط فیصلوں کی وجہ سے جہاں راجہ یسین نے الوداع کہہ دیا وہاں مزید وکٹیں گرنے کے بھی چانسز ہیںمزیدکہا کہ ہم راجہ عنصر شفیق’ راجہ افتخار افضل’ راجہ وقار نزیر’ کیپٹن راجہ سلیم اقبال’ راجہ انوار افتخار’ سردار طفیل عباسی’ سردار ابرار عباسی’ راجہ امتیاز ایڈوکیٹ’ شفیع شاید ایڈوکیٹ اور دیگر کارکنان پی ٹی آئی میجر لطیف خلیق کی قیادت میں متحد ہیں