، اینٹ سے اینٹ بجانے سے لیکر میمو گیٹ سیکنڈل تک قوم کو سب یاد ہے‘پارٹی کے نامزد امیدوار کو ووٹ دینا ہارس ٹریڈنگ نہیں ہوتا‘راجہ منصور

اسلام آباد:سابق وزیر اعظم عمران خان پر قومی اداروں کیخلاف بیانات کا الزام لگانے والے بھول گئے کہ زرداری صاحب کو حال ہی میں“کھڈے لائن لگانے والے“ بیان پر شٹ اپ کال ملی ہے، اینٹ سے اینٹ بجانے سے لیکر میمو گیٹ سیکنڈل تک قوم کو سب یاد ہے۔ عمران خان صاحب کا کوئی ایک بیان بھی نہیں جو پاک فوج کے خلاف ہو۔ وزیراعظم سردار تنویر الیاس پر ہارس ٹریڈنگ کا الزام لگانے والوں کو شاید ہارس ٹریڈنگ کا مطلب ہی نہیں آتا، چئیرمین عمران خان کے نامزد امیدوار تنویر الیاس تھے اور پارٹی کے نامزد امیدوار کو ووٹ دینا ہارس ٹریڈنگ نہیں ہوتا بلکہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ نے مرکز سندھ ہاؤس میں جو کچھ کیا وہ ہارس ٹریڈنگ کی بدترین مثال تھی۔ پیپلز پارٹی نے وزیراعظم سردار تنویر الیاس پر الزام لگایا کہ انہوں نے عمران خان کو پیسے دیئے۔ عمران خان اگر عہدوں کے لیے پیسے لیتے تو عثمان بزدار، خالد خورشید، محمود خان اور سردار قیوم نیازی کبھی اہم پوزیشنوں پر نہ بیٹھتے ہاں البتہ آزادکشمیر کے لوگوں کو اچھی طرح یاد ہے کس طرح 2011 میں لطیف اکبر کو لگی ہوئی صدارتی شیروانی اس لیے اتار دی گئی تھی کیونکہ کیوں راتوں رات ریکس ہوٹل بیچ کر پیسوں کی بوری زرداری ہاؤس پہنچا دی گئی تھی۔اس سلسلے میں پارٹی صدر چوہدری یاسین کی انوسٹمنٹ بھی ڈوبی۔اپوزیشن نے دیوار سے ٹکر مارنی ہے تو مار لے لیکن پی ٹی آئی آزادکشمیر وزیراعظم سردار تنویر الیاس کی قیادت میں نہ صرف آزادکشمیر میں اپنی مدت پوری کرے گی بلکہ پاکستان میں عمران خان صاحب دو تہائی اکثریت سے واپس آئیں گے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف آزادکشمیر کے جنرل سیکرٹری اورچیئرمین عمل درآمد اور معائنیہ کمیشن راجہ منصور خان نے پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے رہنماؤں کی طرف اسلام آباد پریس کلب میں کی گئی پریس کانفرنس میں پارٹی چیئرمین عمران خان اور تحریک انصاف کی حکومت آزادکشمیر کے خلاف بے بنیاد الزام تراشی اور ہرزہ سرائی پر کیا اور مزید کہا کہ پی پی پی کی لیڈرشپ کو سرکاری وسائل ہڑپ کرنے کا چسکا پڑھ چکا ہے وہ اقتدار سے باہر ہوتے ہیں تو تڑپنے لگتے ہیں۔ انہوں نے پی پی پی کی لیڈرشپ کو مشورہ دیا کہ وہ پانچ برس اپوزیشن میں بیٹھنے اور پی ٹی آئی کے مینڈیٹ کو تسلیم کریں۔ جمہوری رویہ اپنائیں۔ راجہ منصور خان نے پی پی پی لیڈرشپ کی پریس کانفرنس کو کھسیانی بلی کھمبے نوچے کے مترادف قراردیا۔ انہوں نے کہا کہ پی پی پی والوں نے اپنے دور اقتدار میں آزادکشمیر میں لوٹ کھسوٹ کا بازار گرم کیے رکھا۔ بھمبر سے کیل تک انصاف کا قتل کیا گیا۔ خلاف میرٹ تقریاں کرکے نوجوانوں کا حق مارا گیا۔ سرکاری وسائل بالخصوص ٹھیکوں سے کمیشن نکال کر زرداری ہاؤس پہنچایا گیا۔ پی پی پی کے دور کے وزرا ہر ماہ اپنی وزارتوں سے کمشن اکھٹے کرکے زرداری ہاؤس پہنچتے تھے۔ اب وہ اسی کالے دھن پر پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی کو رام کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ پی ٹی آئی وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان کی لیڈرشپ میں متحد ہے۔ سردار تنویر الیاس نے کبھی بھی سرکاری وسائل اپنے ذات کے لیے استعمال نہیں کیے۔ راجہ منصور نے کہا کہ پی پی پی آزادکشمیر کی قیادت پر قتل اور جموں وکشمیر ہاؤسنگ سوسائٹی میں کرپشن کے مقدموں میں ملوث ہونے کا الزامات ہیں۔ وہ جیل میں بھی رہے ہیں۔ جموں وکشمیر ہاؤسنگ سوسائٹی میں کرپشن پر ایف آئی اے ان کے خلاف تحقیقات کررہی ہے۔ اپوزیشن لیڈر نے اپنے دور حکومت میں کروڑوں روپے زکوت کے فنڈز سے لیکر اپنے علاج کے لیے خرچ کر دیے جبکہ کھاوڑہ کے لوگوں کے لیے ایک بھی ہسپتال نہیں بنا سکے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی احتساب بیور کو متحرک کرے گی اور تمام پرانے کھاتے کھولے جائیں گے اور ان عناصر کو بے نقاب کیا جائے گا جنہوں نے شہریوں کے وسائل کو لوٹا اور اسلام آباد کے پوش علاقوں میں ک