دبئی(محسن ستار سے)رنگلہ رنگیہ امام تا بگلہ چیڑانگلی روڈ کا کام عرصہ دو سال سے تعطل کا شکار۔ایم ایل فنڈ سے منظور شدہ آدھا کلومیٹر سڑک جو کہ تقریبا 500خاندانوں کو مستفید کرتے ہے جس کا کام ٹھیکیدار کی نااہلی، عدم توجہی کے باعث سڑک کا کام تعطل کا شکار ہے جس سے عوام علاقہ اور ٹرانسپوٹران کو نقصان کا سامنا ہے۔ ٹھیکیدار نے اگر قبلہ درست نہ کیا تو راست اقدام اٹھائیں گے۔بیرون ملک مقیم کشمیری کمیونٹی راجہ نبیض حنیف، راجہ سہیل عارف، راجہ حمید،راجہ عاقب اعجاز،راجہ ارشد کبیر،زبیر حنیف، راجہ مبشر بٹ،راجہ طفیل مقبول،راجہ یاسرنیاز و دیگر کی میڈیا سے گفتگو۔تفصیلات کے مطابق رنگیہ امام تا بگلہ،چیڑانگلی روڈ عرصہ دراز سے اعلانات،سیاست دانوں کے مختلف جھوٹے وعدوں کے بعد آدھا کلومیٹر منظور ہوئی جو ایک چہیتے نام نہاد ٹھیکیدار کو دے دی گئی جو عرصہ دو سال سے تعطل کا شکار ہے۔عوام علاقہ بگلہ،چیڑانگلی، ہوڑوٹ،بکنال،ڈھک،شکرپڑیاں، ناڑیاں کا شدید ردعمل۔ عوام علاقہ کو کبھی سردیوں اور کبھی شدید گرمیوں کا لالی پاپ دے کر چونا لگایا جا رہاہے، جس کو اب برداشت نہیں کیا جائے گا۔ عوام باشعور ہیں اور اپنا برا بھلا سمجھتے ہیں۔محکمہ لوکل گورنمنٹ سرکل دھیرکوٹ و دیگر متعلقہ حکام جلد از جلد نوٹس لیں اور سڑک کا کام جلد از جلد شروع کروائیں۔