آزاد کشمیر بھر کے ڈاکٹرز کا کل سے سروسز بند کرنے کا اعلان

مظفرآباد(نمائندہ خصوصی)آزادکشمیر بھر کے ڈاکٹرز کی تنظیموں نے کل سے سروسز بند کرنے اور ہڑتال شروع کرنے کا اعلان کر دیا حکومت نے وعدہ کیا تھا کہ وہ بجٹ میں ہمارے مطالبات شامل کرے گی آزادکشمیر بھر کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی کے علاوہ کوئی سروس فراہم نہیں کریں گےمظفرآباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر جائنٹ ایکشن کمیٹی کے صدر ڈاکٹر واجد علی خان اور دیگر رہنماؤں نے کہا کہ آزادکشمیر حکومت نے صحت کے شعبہ کیلئے جو بجٹ رکھا اسے مسترد کرتے ہیں آزادکشمیر کے وزیر صحت اور ڈائریکٹر جنرل نے چند ماہ قبل ہڑتال ختم کروانے کیلئے ہمارے مطالبات پر بجٹ میں تمام مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کروائی اور تحریری معاہدہ کیا لیکن بجٹ پیش ہونے پر معلوم ہوا کہ ہمارے ساتھ دھوکہ ہو چکا ہےآزادکشمیر بھر میں حکومتی روئیے کیخلاف احتجاجی کیمپ لگائے جائیں گے ان کا کہنا تھا کہ  دس نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ پر عملدرآمد کیا جائے پاکستان کے ڈاکٹروں کے مساوی آزادکشمیر کے ڈاکٹروں کو تنخواہیں اور مراعات دی جائیں،ہسپتالوں میں مریضوں کے علاج کیلئے سہولیات فراہم کی جائیں پانچ سالوں سے ایڈہاک سروسز دینے والے ڈاکٹروں کو فوری مستقل کیا جائے آزادکشمیر کے ہسپتالوں میں عملے کی حفاظت کیلئے قانون سازی کی جائے