مظفرآباد( لیڈنگ نیوز) بجلی کی جبری لوڈ شیڈنگ اور گڈ گورننس کے مطالبات لے کر آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی کے باہر دھرنے کا اعلان کرنے والے جموں و کشمیر نیشنل عوامی پارٹی اور نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن کے مرکزی رہنماوں صغیر چوہری, صمد شکیل سمیت متعدد رہنماوں کو مظفرآباد پولیس نے حراست میں لے لیا گرفتاریوں سے قبل سینٹرل پریس کلب مظفرآباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صغیر چوہدری اور صمد شکیل نے کہا کہ ہم نے پانچ جولائی سے لوڈ شیڈنگ ،مہنگائی اورکرپشن کے خلاف آزاد کشمیر اسمبلی کے سامنے دھرنا دینا تھا لیکن حکومت نے نیشنل عوامی پارٹی کے مرکزی قیادت سمیت تمام قیادت کو گرفتارکرلیا گیا ہے۔حکومت نے نیشنل عوامی پارٹی کی مرکزی صدر سردار لیاقت حیات کو بھی گرفتار کر لیا ہے جبکہ پونچھ ڈویژن کو مکمل سیل کر دیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ ہماری پرا من جدو جہد اور پر امن احتجاج کو جبر سے روکنا جمہوریت کی روح کے منافی ہے ہم ہر حال میں اپنا احتجاج جاری رکھیں جس کے بعد مرکزی رہنماوں کی جانب سے پریس کلب کے باہر احتجاجی ریلی نکالی گئی جہاں پولیس نے ان رہنماوں کو حراست میں لے لیا۔انتظامیہ کے مطابق مظاہرین خلاف قانون غیر معینہ مدت کے لیے آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی کا گھیراو کرنا چاہتے تھے اس لیے انہیں حراست میں لیا گیا