حکومت نے حویلی سے محکمہ ٹیوٹا سکیم کو ختم کر کے سینکڑوں بچے بچیوں کا مستقبل داؤ پر لگا دیا ‘چوہدری خلیل الرحمن اور چوہدری تاج
اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)معروف سیاسی وسماجی رہنما چوہدری خلیل الرحمن اور چوہدری تاج نے کہا ہے کہ حکومت آزاد کشمیر نے ضلع حویلی سے محکمہ ٹیوٹا سکیم کو ختم کر کے سینکڑوں بچے بچیوں کا مستقبل داو پر لگا دیاان کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کو ایک سال ہونے کو ہے حویلی میں کوی کام نہیں ہوا چوہدری عزیز نے جو منصوبے 2021 کے بجٹ میں رکھے تھے اس نالاٸق حکومت نے وہ 2022کے بجٹ میں نکال دیے چوہدری عزیز نے اپنے دورہ حکومت میں جو کام کیے ان کی مثال نہیں ملتی اگر حویلی سے چوہدری عزیز کے کام نکال دیے جاہیں تو باقی صفر بچتا ہے اج ضلع حویلی کے چار نماٸندے ہیں لیکن افسوس کوی کام نہیں ہو رہا سب کاغذوں پر کریڈٹ لے رہے ہیں عملی کچھ بھی نہیں چوہدری عزیز کے دور میں جگہ جگہ آٹا کے ڈیپو تھے اج حویلی کی عوام اٹے کے لیے در در کے دھکے کھا رہی ہے ٹیوٹا والوں نے حویلی کی اسامیاں دوسرے ضلع میں شفٹ کرنے کی کوشیش کی تھی تو چوہدری عزیز نے لڑ کر اپنا حق واپس لیا حویلی کے حقوق کے لیے چوہدری عزیز نے وزارت عظمی کو ٹھکرا دیا تھا شیر حویلی چوہدری عزیز جو کام کرتے تھے اس کے بعد عوام کو پتہ چلتا تھا لیکن اج فیس بک پر ہی کاغذ کے ٹکڑوں پر ہی کریڈٹ لیا جاتا ہے زمین پر کوی کام نہیں ہوتا حلقہ ایم ایل اے حکومتی نماٸندہ اور دو ممبر کشمیر کونسل کی موجودگی میں حویلی کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا جا رہا ہے اج حویلی کی عوام کو چوہدری عزیز جیسے دلیر لیڈر کی ضرورت ہے ان شاء اللہ وہ دن دور نہیں جب دوبارہ چوہدری عزیز اقتدار میں آ کر حویلی کی تعمیروترقی شروع کریں گے