رنگلہ (نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ ن کے نومنتخب صدر شاہ غلام قادر .جنرل سیکرٹری چوہدری طارق فاروق .سنئیر نائب صدر مشتاق مہناس کو مظفرآباد آمد پر بھرپور استقبال کیا جاے گا جس کے لیے کارکنان متحرک .اس حوالہ سے مسلم لیگ ن یوتھ وینگ دھیرکوٹ کے سابق صدر راجہ اویس طارق نے میڈیا کو بتایا کہ شاہ غلام قادر چوہدری طارق فاروق مشتاق مہناس کو مظفرآباد آمد پر کوہالہ میں شیان شان استقبال کیا جاے گا .دھیرکوٹ رنگلہ سے گاڑیوں کا ایک بڑا قافلہ قائدین کا استقبال کرے گا جس کے لیے مشاورتی عمل شروع کردیا گیا .اس حوالہ سے کارکنوں سے مشاورت کی جارہی ہے .ن لیگ اس وقت پاکستان وآزادکشمیر کی معروف ومشہور جماعت ہے قائد مسلم لیگ ن میاں محمد نوازشریف صدر مسلم لیگ ووزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف کے ساتھ کھڑے تھے کھڑے رہیں گے کیوں کہ عوام کی تقدیر یہی قیادت بدل سکتی ہے .پاکستان میں مسلم لیگ ن نے اتحادیوں کے ساتھ مل کر مشکل فیصلے کیے جس سے عوام کو مشکلات ضرور ہوں گی لیکن یہ مشکلات جلد ختم ہونے والی ہیں .راجہ اویس طارق کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن ایک نظریے وسیاسی عقیدے کا نام ہے سابق صدر مسلم لیگ ن وسابق وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر کو پارٹی کی مرکزی قیادت میں ذمہ داریاں ملی جس پر مبارک باد پیش کرتے ہیں امید ہے پارٹی کو مضبوط ومتحرک کرنے میں موجودہ قیادت اپنا کردار ادا کرے گی .بہت جلد آزادکشمیر سے بھی سلیکٹیڈ حکومت کا بھی خاتمہ جلد ہوگا اور مسلم لیگ ن کی صورت میں جلد پاکستان وآزادکشمیر میں خوشحالی کا سفر ایک بار پھر شروع ہوگا