لیگی قیادت کوکوہالہ سے شاندار ریلی کے ساتھ مظفرآباد لائیں گے‘راجہ اعجاز نذیر ‘راجہ محمد آزاد

رنگلہ(نمائندہ خصوصی)نومنتخب صدر مسلم لیگ ن شاہ غلام قادر .جنرل سیکرٹری چوہدری طارق فاروق سنئیر نائب صدر مشتاق مہناس کو کوہالہ میں شاندار ریلی کے ساتھ مظفرآباد لائیں گے رنگلہ سے بڑا قافلہ اپنے قائدین کے استقبال کے لیے جاے گا .نومنتخب عہدے داران کو پاکستان وآزادکشمیر کی سب سے بڑی جماعت کی نمائندگی ملنے پر مبارک باد پیش کرتے ان خیالات کا اظہار صدر مسلم لیگ ن یوسی رنگلہ راجہ اعجاز نذیر.جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن یوسی رنگلہ راجہ محمد آزاد خان نے کیا ان کا مزید کہنا تھا سابق وزیراعظم آزادکشمیر وسابق صدر مسلم لیگ ن راجہ محمد فاروق حیدر کو مرکز میں پارٹی کی نمائندگی ملنے پر مبارک باد پیش کرتے ہیں .عوام کی نظر میاں محمد نوازشریف شہباز شریف اور ریاست میں شاہ غلام قادر اور دیگر قائدین پر ہے .ن لیگ اور اس کی اتحادی حکومت نے پٹرول وڈیزل کی قیمتوں میں کمی کردی اور بہت جلد مزید خوشخبریاں عوام کو ملیں گی .ن لیگ عوام کہ نجات دہندہ جماعت ہے نے میڈیا سے گفتگو میں کیا .ان کا مزید کہنا تھا کہ حلقہ غربی باغ کے مسائل کے حل کے لیے ن لیگ کا کردار مثالی رہا ہے .پاکستان ن لیگ اور اسکی اتحادی جماعتوں نے ملکی مفاد میں مشکل فیصلے کیے جن کے نتائج جلد عوام کو ملیں گے .پٹرولیم کی عالمی مارکیٹ میں کمی کافائدہ عوام کو بھی ملے گا انشااللہ جلد عوام کو ریلیف ملے گا انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے بعد آزادکشمیر میں بھی عمران خان کی باقیات کے خاتمے کا وقت آگیا .ن لیگ نے ہر دور میں تعمیر وترقی کے بے مثال کام کرواے اور آئندہ بھی ہوگا .پنجاب میں ضمنی انتخابات اور انشااللہ آمدہ انتخابات میں بھی ن لیگ واضح اکثریت سے حکومت بناے گی .راجہ اعجاز نذیر کامزید کہنا تھا کہ ن لیگ کی نومنتخب قیادت پارٹی کو مضبوط بنانے اور اس کو مزید منظم کرنے میں کردار ادا کریں گے .اس سے قبل بھی ان قائدین کا پارٹی کی مضبوطی میں رول رہا اور اب مزید ہوگا .