رنگلہ(نمائندہ خصوصی )کوہالہ میں مسلم لیگ ن کے نومنتخب صدر شاہ غلام قادر کا کوہالہ میں شاندار استقبال نے ثابت کیا کہ عوام اور کارکن قیادت کے ساتھ کھڑے ہیں شاندار استقبال پر کارکنان کو مبارک باد پیش کرتے ہیں .مسلم لیگ ن قائد میاں نوازشریف صدر جماعت شہباز شریف اور شاہ غلام قادر کی قیادت میں متفق ہے .کارکن متحد ومنظم ہیں کوہالہ میں شاندار استقبال نے ثابت کیا ک ن لیگ ایک قوت ہے ان خیالات کا اظہار صدر مسلم لیگ ن یوسی رنگلہ راجہ اعجاز نذیر .جنرل سیکرٹری راجہ محمد آزاد خان سابق صدر مسلم لیگ یوتھ وینگ دھیرکوٹ راجہ اویس طارق نے اپنے ایک بیان میں کیا .ان کامزید کہنا تھا کہ رنگلہ سے بڑی تعداد نے کوہالہ میں نومنتخب صدر کا استقبال کیا .ہم نہ صرف رنگلہ بلکہ حلقہ میں پارٹی کو منظم اور مضبوط بنانے کے لیے تمام تر توائیاں بروے کار لائیں گے .ن لیگ ریاست کی کئ برداریوں کی گلدستہ جماعت ہے اور یہ عوام کی جماعت .انہوں نے کہا کہ پنجاب کے بیس حلقوں میں سےتحریک انصاف جیتی تھی لیکن اب کی بار پانچ سٹیں ہار کر جشن بنا رہی ہھر بھی ن لیگ کو کمی کوتائیوں کا جائزہ لینے کی ضرورت ہے لوٹا ازم کا دور اب نہیں ہوسکتا کارکنوں اور مشکل وقت کےساتھیوں کی عزت نفس کا خیال رکھنا سب کی ذمہ داری ہے جس کا قیادت کو ادارک ہونا چاہیے .اس وقت ملک کو ایک مشکل حالات سے نکالا گیا ہے لیکن عوام کے مفاد میں ن لیگ اور اس کی اتحادی جماعتوں کو فیصلوں کی ضرورت ہے.جلد پاکستان اورآزادکشمیر سمیت پورے ملک میں ن لیگ کی حکومت ہوگی