ارجہ(نمائندہ خصوصی)آزاد کشمیر باالعموم اور ضلع باغ میں باالخصوص حقیقی معنوں میں انسانیت کی خدمت میں پیش پیش سردار ساجد اقبال عباسی کی طرف سے ارجہ اور گردنواح کے عوام کے لیے جدید ایمبولینس مہیا کرنے پر عوام علاقہ کا سردار ساجد اقبال عباسی کو خراج تحسین گزشتہ روز گر کر شدید زخمی ہونے والے بچے کو انتہائی سیریس کنڈیشن میں راولپنڈی پہنچانے کے لیے بروقت ایمبولینس مہیا نہ ہوتی تو کوئی بڑا حادثہ بھی ہو سکتا تھا۔تاریخ میں پہلی بار مریض کو ارجہ سے ریفر کرنے سے پہلے ایمبولینس مریض کو شفٹ کرنے کے لیے تیار تھی۔سفید پوش اور نادار لوگوں کے لیے ایمبولینس سروس بالکل فری ہے جس کے اخراجات بھی ساجد اقبال عباسی ادا کر رہے ہیں۔انسانیت سے محبت کے اس جزبے کو یقینن الفاظ میں بیان کرنا مشکل ہے۔ساجد اقبال عباسی نے کرونا کے دوران ضلع باغ کے لیے وینٹیلیٹر،ڈی ایچ کیو میں مریضوں کے ساتھ آنے والے لوگوں کے لیے فری دستر خوان کا بندوبست بھی کیا۔اس کے ساتھ ساتھ کسی بھی حادثے کی صورت میں بروقت ریسکیو آپریشن کے لیے 20 نوجوانوں کی ایک ٹیم تشکیل دی جس کو کسی بھی ایمرجنسی میں کام کرنے کے لیے جدید آلات بھی دیے جو کسی بھی ایمرجنسی میں مدد فراہم کر سکتے ہیں۔خدمت خلق سماج کی ضرورت بھی ہے جس سے راہ فرار اختیار کرنے کے نتیجے میں سماج مسائل و مصائب کے دہانے پر کھڑا ہو جاتا ہے۔میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے عوام علاقہ نے کہا کہ ساجد اقبال عباسی کو اللّٰہ نے غریب اور مسکین کے لیے مسیحا بنا کر بھیجا ہے۔یہاں کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں ایمبولینس کسی قسمت والے کو ہی میسر آتی تھی لیکن ساجد اقبال عباسی نے یہاں کے غریب اور مسکین لوگوں کے لیے جدید ایمبولینس فراہم کر کے یہاں کے ہزاروں غریبوں کی دعائیں سمیٹی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اللّٰہ پاک ساجد اقبال عباسی کو دن دگنی رات چگنی ترقی عطاء کرےاور وہ اسی جذبے کیساتھ انسانیت کی خدمت اور بھلائی کا کام جاری رکھ سکیں