ن لیگ آزاد کشمیر کے نومنتخب سینئر نائب صدر مشتاق منہاس کاارجہ آمد پر فقید المثال استقبال

ارجہ (راجہ محمد سجاد خان )پاکستان مسلم لیگ ن آزادکشمیر کے نومنتخب سنئیر نائب صدر راجہ مشتاق مہناس کا ارجہ میں مسلم لیگ ن کے سابق امیدوار اسمبلی حلقہ غربی باغ راجہ فیصل آزاد کی قیادت میں ایک بڑے جلوس کے ساتھ نومنتخب سنئیر نائب صدر راجہ مشتاق مہناس کا استقبال کیا جس کے بعد مشتاق مہناس باغ جاتے ہوے جگہ جگہ شاندار استقبال کیا گیا .ارجہ کے مقام پر کارکنوں سے اظہار خیال کرتے ہوےکہا کہ پاکستان کی سب سے بڑی عوامی جماعت کا سنئیر نائب صدر بننا جو اس علاقےکے لیےاعزاز .مجھے حلقہ غربی باغ نے محبت دی جب میں پہلی بار یہاں سیاست میں آیا تو حلقہ غربی باغ نے میرا یہاں استقبال کیا اور اب بھی احترام دیا جس پر میں آپ سب کا مشکور ہوں .میاں نوازشریف نے بلدیاتی انتخابات کے لیے تیاریوں کا پیغام دیا ہے .آزادکشمیر میں قائم تحریک انصاف کی حکومت ایک سال مکمل ہونے کے بعد بھی پتہ نہیں لگتا کہ ان کی دم اور چونچ کدھر ہے