کراچی (لیڈنگ نیوز )مسلم لیگ ن آزادکشمیر شاہ غلام قادر اور انکی ٹیم کی قیادت میں ایک قوت بن رہی ہے .آزادکشمیر میں ن لیگ کا دور ریاست کی تاریخ کا سنہرا دور کہلاتا ہے جہاں تعمیروترقی گڈگورنس این ٹی ایس اور پی ایس سی کے ذریعے میرٹ ملازمتیں اس سے بڑھ کر تحٍفظ ناموس رسالت ﷺکے کی منظوری چودھویں ترمیم کے ذریعے آزادکشمیر حکومت مضبوط وبااختیار بنانےکے لیے اقدامات لائق تحسین .مسلہ کشمیر کے حل کے لیے سب جماعتوِں کومشترکہ حکمت عملی ضرورت ہے آزادکشمیر میں بجلی کے بلات میں ناجائز ٹیکس ناقابل قبول ہیں .سابق مشیر حکومت مرکزی رہنما مسلم لیگ ن سردار شیراز خان تحریک انصاف کی آزادکشمیر میں حکومت کی ایک سالہ کارگردگی صفر مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا پندرھویں ترمیم کشمیریوں کو قبول نہیں ہوگی پانچ اگست کے بھارتی اقدام کیخلاف پاکستانی حکومت کے اقدامات کی ضرورت ن لیگ اور اس کی اتحادی جماعتوں کو کشمیر ایشو پر مضبوط اور جاندار پالیسی اور آواز اٹھانے کی ضرورت ہے ..ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ں آزادکشمیر کے مرکزی رہنما سابق مشیر وزیراعظم آزادکشمیر سردار شیراز خان سابق سیکرٹری اطلاعات ونشریات مسلم لیگ ن آزادکشمیر سندھ زون سردار صغیر خان.مسلم لیگ ن یوتھ وینگ آزادکشمیر سندھ زون کے سابق صدر راجہ آفتاب خان .سابق جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن آزادکشمیر سندھ زون راجہ نیاز خان ۔راجہ آفتاب خان ۔راجہ اکبر طارق ۔راجہ فراز حنیف ۔کامران اقبال ۔مسحود خان ۔نصیر خان ۔عادل عباسی ۔ارشد محمود۔یونس چغتائی سہراب افضلمینر مغل طاہر شاہ روم اوردیگر نے اپنے ایک اخباری بیان میں کیا ان کا مزید کہنا تھاکہ انتخابات میں ہونےوالی غلطیوں کو دور کرکے پارٹی کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے امید ہے شاہ غلام قادر .چوہدری طارق فاروق .راجہ مشتاق مہناس سب ملکر پارٹی کو ریاست کی سب سے بڑی جماعت بنائیں گے .ان کامزید کہنا تھا کہ آزادکشمیر میں نااہل نالائق حکمران ہیں وقت کی ضرورت ہے پاکستان چاروں صوبوں کے ساتھ آزادکشمیر میں بھی جنرل انتخابات ایک ساتھ ہوں تاکہ عوام کو فیصلے کا موقع ملے .سب کو اپنی طاقت کا علم ہو اگر ایسا نہیں کیا جاتا تو وفاق کی دخل اندازی سے بننے والی حکومت ریاست کی عوام کے مفاد میں نہیں .بجلی بلات میں ناجائز ٹیکسز لوڈشیڈنگ محکمہ خوراک میں نااہلی سمیت کئ ایک مسائل جن کو حل کرنے کے لیےحکومت سنجیدہ نظر نہیں آتی .پونچھ میں عوامی حقوق کے لیے نکلنے والوں کو سلام اسیران کو فی الفور رہا کیا جاے اور مسائل کو حل کیا جاے افسر شاہی کےفیصلوِں سے پاکستان اور آزادکشمیر کے لوگوں میں غلط فہمیاں پیدا کی جارہی ہیں