چوہدری ارشد کا ہیلی کاپٹر حادثہ میں شہید افسران کو زبردست خراج عقیدت پیش

میرپور(پی آئی ڈی)آزاد کشمیر کے وزیر توانائی وآبی وسائل وادارہ ترقیات میرپور چوہدری ارشد حسین نے پاکستان آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹر کو پیش ہونے والے حادثہ کو پاکستان،آزاد کشمیراور پاک آرمی کے لئے بڑا سانحہ قراد دیتے ہوئے حادثہ میں شہید ہونے والے کور کمانڈر لیفٹینٹ جنرل سرفراز علی،میجرجنرل امجد حنیف،برگیڈئرمحمد خالد،میجرمحمد طلحہ منعان،میجرسعیداحمد،نائک مدثر فیاض کی شہادتوں پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور کہا کہ پاک آرمی ہماری سرحدوں کی ضامن ہے جب بھی وطن عزیز پر کوئی مشکل یا ناگہانی آفات آئی تو سب سے پہلے پاک آرمی کے اعلیٰ افسران اور جوان میدان میں آتے ہیں اور اپنی قوم کی خدمت کا فریضہ ادا کرتے ہیں،گزشتہ روز اسی قومی فریضہ کو سرانجام دیتے ہوئے بلوچستان میں بارشوں اور سیلاب کے متاثرین کے لئے امدادی کارروائیوں میں پاک آرمی کے کور کمانڈر اور اعلی فوجی افسران شامل تھے جن کے ہیلی کاپٹر کو واپسی پر حادثہ پیش آیا اس حادثہ پر پوری قوم دکھی ہے اورقوم کے ان ہیرو کی شہادتوں پر پوری قوم اللہ تعالی سے دعا گو ہے کہ ہمارے ان شاہینوں کے درجات بلند فرمائیں اور ان کی قربانیوں کو پاکستان کی تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔شہید کبھی مرتے نہیں ہیں۔وہ آج بھی قوم کے لئے زندہ ہیں اور پوری قوم ان کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔