دبئی کی معروف کاروباری شخصیت ساجد اقبال ویلفیئر فاؤنڈیشن نے متاثرین سیلاب میں امدادی سامان تقسیم کردیا
دبئی (نمائندہ خصوصی)دھیرکوٹ آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے دبئی کی معروف کاروباری شخصیت ساجد اقبال ویلفیئر فاؤنڈیشن کے سی ای اور فلائ ہاک دبئ کے اونر سردار ساجد اقبال عباسی دو کروڑ روپے سے زائد کی امداد لےکے پاکستان کے سیلاب سے متاژرہ علاقوں میں ریلیف اپریشن کی سرگرمیوں میں مصروف عمل ہیں۔بلوچستان،سندھ میں ریلیف ایکٹیویٹیز کے بعد پنجاب کے سب سے ذیادہ متاثر ہونے والے علاقے راجن پور میں پہنچ چکے ہیں۔ساجد اقبال عباسی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ اپنی نگرانی میں سیلاب سے متاثرہ لوگوں کے درمیان موجود رہ کر اپنی خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔ساجد اقبال عباسی نے اپنی رضاکاران کی ٹیم کے ہمراہ سیلاب متاثرین میں ادویات،خشک راشن،کمبل،کپڑے،ٹینٹ اور نقد رقم تقسیم کی۔ساجد اقبال عباسی آزاد کشمیر سے سب سے پہلے اپنی ٹیم کے ہمراہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پہنچے تھے۔ترجمان ساجد اقبال ویلفیئر فاؤنڈیشن کے مطابق اس وقت متاثرین کو سب سے ذیادہ پینے کے صاف پانی اور اشیاء خردونوش کی ضرورت ہے۔تا حد نگاہ پانی ہی پانی ہے۔لوگوں کے گھر بار،مال مویشی،فصلیں مکمل تباہ ہو چکی ہیں۔ترجمان ساجد اقبال ویلفیئر فاؤنڈیشن نے لیڈنگ نیوز سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوے کہا کہ پاکستان میں سیلاب زدگان کے لیے کشمیری عوام بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہے۔اہلیان کشمیر مشکل کی اس گھڑی میں اپنے پاکستانی بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی صورت حال بیان کرنا مشکل ہے۔ابھی تک کئی کئی فٹ پانی کھڑا ہے۔اس وقت سب سے ذیادہ پینے کا صاف پانی،اشیاء خردونوش اور ادویات کی ضرورت ہے۔اگر بروقت جامع حکمت عملی نہ بنائی گئی تو یہاں انسانی المیہ جنم لے سکتا ہے۔ساجد اقبال عباسی اپنی ٹیم کے ہمراہ اس وقت سیلاب متاثرین میں ادویات خشک خوراک کمبل کپڑے ٹینٹ اور نقد رقوم تقسیم کررہے ہیں آزاد کشمیر سے سب سے پہلے سردار ساجد اقبال عباسی اپنی ٹیم کے ہمراہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پہنچے تھے ساجد اقبال عباسی آزاد کشمیر کی پہلی شخصیت ہیں جنہیں متحدہ عرب امارات نے گولڈن ویزہ جاری کیا ساجد اقبال عباسی فاؤنڈیشن نے جہالہ کے مقام پر ایک خوبصورت مسجد بھی تعمیر کی ہے اس وقت لاتعداد غرباء کو بھی مالی طور پر سپورٹ کرریے ہیں اور سیکنڑوں غریب طلباء کو پڑھائی جاری رکھنے میں مدد کررہے ہیں حال ہی میں عوام علاقہ کے لیے ایمبولینس بھی عطیہ کی ہے نیلم کے دور دراز علاقے ہوں یا سندھ اور بلوچستان کے دور دراز علاقے ہوں ساجد اقبال عباسی عوامی خدمت میں پیش پیش ہیں