یواے ای (لیڈنگ نیوز ) پاکستان ایسوسی ایشن دبئی کی جانب سے (پاک چنار ونگ) دبئی کے جنرل سکرٹیری عمران علی جان کے والد محترم منصر علی جان صاحب کے عزاز میں پروقار الوادعی تقریب کا انعقاد کیا گیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پاکستان ایسوسی ایشن دبئی میں پاک چنار ونگ پاکستان ایسوسی ایشن دبئی کی جانب سے منصر علی جان صاحب کے عزاز میں الوادعی تقریب کا انعقاد کیا گیا الوادعی تقریب میں۔ ۔ پاک چنار ونگ کے بانی رہنما راجہ عاشق، صدر پاک چنار ونگ راجہ امجد کبیر۔ جنرل سکرٹیری پاک چنار ونگ عمران علی جان۔ سردار ہارون بیگ۔ معروف کشمیر ی بزنس مین راجہ واجد کبیر۔سردار نقاش ریاض، خالد زمان۔ شہباز مغل۔ ڈائریکٹر سپورٹس ابو بکرامتیاز ۔ ڈائریکٹر کلچر زاہد حسن۔ راجہ اسد۔ ندیم عبدلله۔ راجہ اسامہ ۔عامر علی جان ، لیاقت عزیز ،ثاقب حسین شاہ، صدام حسین ، شاکر بٹ، محمد مرتضی ، غلام غوث، فیاض منہاس ،اور دیگر نے خطاب کیا تقریب سے ٰخطاب کرتے ھوے منصر علی جان نے کہاکہ سب سے پہلے میں شکر گزار ہوں پاکستان ایسوسی ایشن دبئی کی ٹیم کا جنہوں نے اس خوبصورت تقریب کا اہتمام کیا۔اور اس کے ساتھ ساتھ مجھے اس بات پر بہت فخر ہے کہ پاکستان ایسوسی ایشن کے نوجوانوں پر جنہون نے ایک ٹیم کی صورت میں کام کیا اور عوام الناس کی خدمت اور اپنے فرائض کی انجام دہی احسن طریقے سے اد ا کیے اس پلیٹ فارم سے پاکستان ایسوسی ایشن میں آکر وطن سے دوری کا احساس ختم ہو جاتا ہے پاکستان ایسوسی ایشن پاکستانی اور کشمیری کیمونٹی کا ایک خوبصورت گلدستہ ہے اللہ تعالی اس کو دن دوگنا اور رات چوگنا ترقی دے اپ سب نوجوان محنت مزید رنگ لائے میں نے زندگی کے 35سال یہاں دیارغیر میں محنت مزدوری کی ہے اللہ تعالی کا لاکھ لاکھ شکر اد ا کرتا ہوں اللہ تعالی نے اُس محنت کا صلہ مجھے دیا اپنی اولاد پر فخر ہے کبھی ان کی طرف سے مایوس نہیں ہوا ایک باپ کی یہی خواہش ہوتی ہے اس کی اولاد پڑھ لکھ جائے اچھی جگہوں پر جاب مل جائے میرے لیے یہ بھی ایک عز از کی بات ہے میں میری اولاد میرے نقش قدم پر چلتے ہوئے اپنی زندگی کی کامیابی کے سفر پر گامزن ہے اللہ تعالی ان کو کامیاب کرئے متحد ہ عرب امارات کے اندر 35سال گزارے اج چھوڑ کر جانے کو دل نہیں کرتا ہے متحدہ عرب امارات ہمارا دوسرا گھر ہے کبھی پردیس ہونے کا احساس تک نہیں ہوا ہے اپ سب نوجوانوں سے میں یہی کہوں گا کہ یہاں کے قانو ن کا احتر م کرتے ہوئے اپنی محنت مزدوری کے ساتھ ساتھ اپنے بے سہارا لوگوں کی خدمات کو عباد ت سمجھ کر کریں اسی میں ہماری کامیابی ہے اس موقع پر عمران علی جان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں سب سے پہلے اپنے سب دوست احباب کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے اپنی مصروفیات سے وقت نکال کر اتنی خوبصورت محفل کا انعقاد کیا ہے اس میں کوئی شک نہیں ہے کا باپ کو کو ئی نعم البدل نہیں ہے یہ وہ انمول راشتہ ہے جس کی کوئی قمیت نہیں ہے آج والد محترم کو یہاں اس متحدہ عرب امارت سے الوادع کر کے بھی اپنے اپ کو تنہا سمجھ رہا ہے ایسے محسوس ہو رہا ہے جب بچپن میں تھے ایسے تنہا ہو گیا ہوں لیکن آج میں یا میرے دوسرے بھائی جس مقام پرکھڑے ہیں اللہ کا شکرادا کرتے ہیں ہماری اس کامیابی میں ہمارے والدین کے محنت اور دعاہیں شامل ہیں زندگی میں بہت سارے نشیب وفراز آے لیکن اللہ تعالی نے ہمت دے اور اپنے والد محترم کی محنت اور دعا سے ہر قدم پر کامیابی ملی ہے میں آج اس خوبصورت محٖفل میں اپنے کامیابی کا سہر ا اپنے والد ین کے نام کرتا ہوں اس موقع پر دیگر مقررین نے خطا ب کرتے ہوے عمران علی جان کے والد محترم کے لیے نیک خواہشیات اور دعاوں سے الوداع کیا مقررین نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اوور سیز کشمیری کیمونٹی سیلاب متاثرین کے آباد کاری میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے پاکستان کے عوام نے ہر مشکل وقت میں کشمیری عوام کا ساتھ دیا ہے 2005کا زلزلہ ہو یا کوئی اور مشکل وقت ہو پاکستانی عوام نے کشمیریوں کو تنہا نہیں چھوڑا ہے کشمیر ی قوم اس مشکل وقت ہے کسی صورت پاکستانی عوام کو تنہانہیں چھوڑے گی اس مشکل وقت میں اپنا فرض سمجھ کر حق ادا کریں تاکہ جلد از جلد متاثرین سیلاب کی آبادی کاری ممکن ہو سکے کرتے رہے۔اس حوالے سے پاکستان ایسویشن دبئی میں باقاعدہ طور پر ٹیم ورک شرو ع ہو گیا ہے سب اپنی اپنی ذمہ داریا ں سمجھتے ہوے اس میں اپنا حصہ ڈالیں۔تقریب کے اختتام پاک چنار ونگ دبئی کے صدر راجہ امجد کبیر۔ راجہ عاشق۔ سردار ہارون بیگ نے۔۔۔۔۔کو شیلڈز اور پھولوں کے گلدستوں کے ساتھ الوداع کیا۔