رنگلہ (نمائندہ خصوصی )شہید اول رنگلہ راجہ سبز علی شہید کی برسی 26ستمبر کو بھرپور انداز سےمنائی جاےگی .اس حوالہ سےتیاریاں شروع ہیں اس دن کو شیان شان طریقے سے منایا جاے گا .اہلیان رنگلہ اپنے اس عظیم ہیرو کو خراج تحیسن پیش کریں گے.ان خیالات کا اظہار رہنما مسلم لیگ ن آزادکشمیر راجہ اویس طارق نے اپنےایک اخباری بیان میں کیا .ان کا مزید کہنا تھا کہ راجہ سبز علی شہید ہمارے ہیرو ہیں اور انہوں نے ملک وقوم کے لیے خود کو قربان کیا اور ہم ان کی اس قربانی کو فراموش نہیں کریں .اس تقریب میں سابق وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان .صدر مسلم لیگ ن آزادکشمیر شاہ غلام قادر کے علاوہ مختلف سیاسی ومذہبی جماعتوں کے قائدین سول سوسائٹی کے زعما کرام وکلاء اساتذہ صحافی برداری سمیت تمام شعبہ ہاے زندگی سےتعلق رکھنے والی اہم شخصیات شرکت کریں گی .اس حوالہ سے اہلیان رنگلہ سول سوسائٹی سیاسی سماجی کارکنان متحرک ہیں .شہید ہماری آن شان ہیں آج آزادی کی جس فضا میں ہم سانس لے رہے ہیں یہ رب کا فضل وان شہیدوں کی قربانیوں کی وجہ سے ہے .راجہ اویس طارق کا مزید کہنا تھا کہ ہم شہیدوں غازیوں کے وارث اس علاقے کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ اس علاقے سے مسلح افواج کے جوانوں آفیسروں کے علاوہ یہاں کے مجاہدوں نے مادر وطن کے لیے بے مثال قربانیاں دیں اور رنگلہ کا اعزاز ہے اس گاوں کے سو سے زائد شہدا نے مادر وطن کے لیے اور آنے والی نسل کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا .راجہ اویس طارق کا مزید کہنا تھا کہ اس عظیم الشان تقریب کو شیان شان منانے کے لیے سب متحرک ہیں