وائس چانسلر سردار کلیم عباسی کا ملوٹ لائبریری اور آئی ٹی سنٹر کا دورہ

رنگلہ (راجہ محمد سجاد خان )یونیورسٹی آف آزادجموں وکشمیر کے وائس چانسلر سردار کلیم عباسی کا ملوٹ لائبریری اور آئی ٹی سنٹر کا دورہ .وائس چانسلر نے لائبریری کو ملک کی بہترین لائبریری قرار دیا اور نایاب کتب دیکھ کر مہمان خصوصی اور دیگر مہمانان حیران رہ گے وائس چانسلر نے لائبریری اور آئی ٹی سنٹر کو اپ گریڈیشن کا اعلان بھی اور کہا کہ اس لائبریری سے پڑھے لکھے نوجوان مستفید ہوں گے .یہ اس علاقے کے لیے ایک بڑی نعمت ہےاس موقع پر ڈاکٹر کلیم عباسی نے ملوٹ ڈگری کالج میں بے اے کے امتحانی سنٹر کی منظوری کا اعلان بھی کیا .ملوٹ لائبریری وآئی ٹی سنٹر پہنچنے پر مہمان خصوصی کو سابق جسٹس ہائی کورٹ راجہ سجاد احمد خان ,بیرسٹر اسحاق خان ,ڈاکٹر نثار ,معروف کالم نگار پروفیسر ریاض اصغر ملوٹی اور دیگر نے خوش آمدید کہا اس موقع پر وائس چانسلر ڈاکٹر کلیم عباسی نے راجہ سجاد احمد ایڈوکیٹ ,بیرسٹر اسحاق خان کی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور کہا اس لائبریری اور آئی ٹی سنٹر سے ہزاروں طلباءبوطالبات مستفید ہوں گے .اس موقع پر خطاب کرتے ہوے اس لائبریری وآئی ٹی سنٹر کے بانی بیرسٹر اسحاق خان نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اورکہا کہ یہ لائبریری ایک خواب تھا جس کی تکمیل اب ہوچکی ہے اس لائبریری اور آئی سنٹر جس کی لاگت چار کروڑ سے زائد ہے اور اس میں ہزاروں کتب ہیں او کئ ایک نایاب کتب ہیں جو اس لائبریری میں موجود ہیں .یہ دور آئی ٹی کا اور اس علاقے میں اس طرح کے ادارے کی اشد ضرورت تھی تو اس آئی ٹی سنٹر سے گیارہ سو سے زائد طلباء یہاں سے آئی ٹی کورسز مکمل کرچکے ہیں .اس لائبریری کا قیام 2005میں ہوا اور 2006میں اس لائنریری نےکام شروع کیا پھر کہیں مصروفیات کی وجہ سے اس ادارےکو وقت نہ دے سکا لیکن پھر سابق جسٹس ہائی کورٹ راجہ سجاد احمد کی خصوصی معاونت سے آج ہم اس شاندار لائبریری میں موجود ہیں اور آئئ ٹی سنٹر چلا رہے ہیں راجہ سجاد احمد کی دلچسپی سے یہ سب ممکن ہوا یہ تعلیم دوست شخصیت ہیں اس پر شکر گزار ہوں آج ڈاکٹر کلیم عباسی اور ان کے ساتھ اہل علم وفکر کےلوگ یہاں آئےمیں سب کا مشکور ہوں .اس ادارے کی مکمل نگرانی راجہ سجاد احمد خان او انکی ٹیم کرےگی .اس موقع پر سابق جسٹس ہائی کورٹ راجہ سجاد احمد خان نے کہا کہ میں تمام اہل علم وفکر ڈاکٹر کلیم عباسی وائس چانسلر آزادجموِ وکشمیر یونیورسٹی یونیورسٹی کےمختلف ڈپارٹمنٹ کےسربراہان اور دیگر مہمان آئے ان کےمشکور وممنون ہیں .اہل علم کے لیے اور اس علاقےکے لیے یہ ادارہ ایک نعمت ہے .ہم اس کو مزید جدید تضاضوں سےہم آہنگ کرنےکی کوشش کریں گے .امید ہےاہل علم وفکر ہمارے اس مشن کو سپورٹ بھی کریں گے اور اس کاوش سے مستفید بھی ہوں گے .اس موقع پر وائس چانسلر کے ہمراہ پروفیسرڈاکٹر راجہ عبدالقیوم ,ڈاکٹر ہمایوں خان ,اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر راجہ وقار ڈاکٹر سردار وسیم ,سید فرحت کاظمی ,راجہ ظہیر شریف ,صدرمعلمین راجہ ذوالفقار,راجہ اخلاق ,راجہ اعجاز نذیر,شاہد سدوزئی ,ڈگری کالج ملوٹ کے پرنسپل وسٹاف اور دیگر نے بھی لائبریری وآئی ٹی سنٹر کا دورہ کیا .اس موقع پر شرکاء نے مہمانان خصوصی کا شکریہ ادا کیا جبکہ اس لائبریری اور آئی ٹی سنٹر کے قیام کو سراہااور بیرسٹر اسحاق خان ,سابق جسٹس راجہ سجاد احمد کی اس کاوش کو سراہا اور شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا