ارجہ(نمائندہ لیڈنگ نیوز)سابق وزیراعظم پاکستان و چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی مظفرآباد جلسہ میں آمد۔وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر و صدر تحریک انصاف سردار تنویر الیاس خان کی خصوصی ہدایت پر ریاست بھر سے پی ٹی آئی کارکنان کی جلسہ میں بڑی تعداد میں شرکت۔غربی باغ دہیرکوٹ سے سابق امیدوار اسمبلی و رہنماء پی ٹی آئی میجر(ر) لطیف خلیق سو (100) سے ذائد گاڑیوں کا بڑا قافلہ لے کر پنڈال میں پہنچے۔میجر(ر) لطیف خلیق خرابی صحت کے باوجود جلسے کو کامیاب کرنے کے لیے خاصے متحرک رہے اور بڑی تعداد میں لوگوں کو نکالنے میں کامیاب رہے۔جلسہ کے حوالے سے لوگوں میں جوش و جذبہ دیدنی رہا۔تاریخی جلسہ کروانے پر میجر لطیف خلیق کی صدر پی ٹی آئی سردار تنویر الیاس اور ان کی پوری ٹیم کو مباک باد۔اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے میجر (ر) لطیف خلیق نے کہا کہ عمران خان حقیقی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں۔عمران خان نے جس طرح سے عالمی فورمز پر کشمیریوں کا مقدمہ لڑا تاریخ میں اس کی مثال نہیں ملتی۔پاکستان کی عوام عمران خان کے ساتھ ہے۔پاکستان کی موجودہ حکومت نے عوام کا جینا حرام کر رکھا ہے۔وزیراعظم آزاد کشمیر کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی باتیں کرنے والے دیہاڑی لگانے کے چکر میں ہیں۔سردار تنویر الیاس کو پارلیمانی پارٹی اور عمران خان کا مکمل اعتماد حاصل ہے۔اپوزیشن عدم اعتماد کا شوک پورا کر لے۔