اسلامیہ ماڈل سائنس کالج ارجہ میں عالمی یوم استاد کے حوالے سے تقریب کا انعقاد

ارجہ(راجہ طاہر رشید)اُستاد ایک ایسی شخصیت ہے جو معاشرے میں بکھرے ناتراشیدہ ہیروں کو تراش خراش کر ان کو چمک دمک عطاہ کرتا ہے۔جہالت کے انھیروں کو دور کر کے علم کی روشنی پھیلانے میں پیش پیش رہتا ہے۔دنیا میں جتنے بھی کامیاب افراد ہیں ان کے پیچھے کسی نہ کسی استاد کی محنت کار فرما ہے۔جب کوئی باپ اپنے بچوں کی کامیابی یا ترقی پر فخر کرتا ہے تو وہ دراصل اس کے اساتذہ کرام کی محنت کو فخر سے بیان کر رہا ہوتا ہے۔اسلام نے دنیا کو علم کی روشنی عطاہ کی۔استاد کو عظمت اور طالب علم کو اعلی و ارفع مقام عطا کیا ہے۔نبی کریمﷺ نے اپنے مقام و مرتبے کو ان الفاظ میں بیان فرمایا کہ مجھے معلم بنا کر بھیجا گیا ہے۔انسان دنیا میں جو رتبہ،عزت و دولت حاصل کرتا ہے اس میں اساتذہ کرام کا کردار سب سے ذیادہ ہوا کرتا ہے۔ان خیالات کا اظہار پرنسپل راجہ نعیم انور،پروفیسر راجہ اشفاق،راجہ مقصود احمد،راجہ. صعیب ،راجہ ریحان اشتیاق نے اسلامیہ ماڈل سائنس کالج ارجہ میں عالمی یوم استاد کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔پروقار تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا۔تلاوت کے بعد طالبعلم راجہ عبدالصمد نے نعت رسول مقبول پیش کی۔جس کے بعد امان طالب اور اس کے ساتھیوں نے کلام اقبال پیش کیا۔ استاد کی عظمت پر طلبہ و طالبات طوبہ یاسین،اسماہ ناصر،عائشہ افراق،ریحان اشتیاق،علی جاوید،اور جواد احمد نے خطاب کرتے ہوئے اساتذہ کو بہترین الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔تقریب کی صدارت پرنسپل ادارہ راجہ نعیم انور نے کی۔جبکہ سٹیج سیکرٹری کے فرائض کنزہ ساغر نے سر انجام دیے۔اس موقع پر طلبہ و طالبات نے اساتذہ کرام کو عالمی یوم استاد کے موقع پر تحائف بھی پیش کیے۔