راجہ وسیم خان کی زیر صدارت جموں وکشمیر مسلم راجپوت ایسوسی ایشن کااہم اجلاس زیر صدارت

کراچی ( نمائندہ خصوصی)جموں وکشمیر مسلم راجپوت ایسوسی ایشن کااہم اجلاس زیر صدارت راجہ وسیم خان ہوا جبکہ اجلاس میں معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ فراز حنیف نے خصوصی طور پر شرکت .اس موقع پر سیلاب زدگان کی امداد کے لیے اور دیگر تنظیمی معاملات میں صلاح مشورہ کیا .اس موقع پر جموں وکشمیر مسلم راجپوت ایسوسی ایشن کی طرف سے عوامی تعاون سے ایک بڑی مقدار میں امدادی سامان سندھ میں سیلاب متاثرین کے لیے جمع کیا گیا جس کو ہفتے کے روزہ متاثرہ علاقوں میں تقیسم کیا گیا جس میں جموں وکشمیر مسلم راجپوت ایسوسی ایشن کے ذمہ داروں نے یہ سامان متاثرہ علاقوں میں تقسیم کیا گیا .اس موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوے راجہ فراز حنیف کا کہنا تھا کہ انسانیت کی خدمت ہی دنیاوی واخروی کامیابی ہے .زلزلہ ہویا سیلاب یا کوئی بھی قدرتی آفت ہمیں اس موقع پر انسانیت کی خدمت کرکےرب کی رضا اور خوشنودی حاصل کرنی چاہیے جموں وکشمیر مسلم راجپوت ایسوسی ایشن کی پوری ٹیم ذمہ داران مبارک باد کے مستحق ہیں جو انسانیت کی خدمت کے لیے میدان عمل میں ہیں ایسی تنظیمیوں کا مقصد ہی مشکل وقت میں انسانیت کی خدمت کرنا ہوتا ہے .اس موقع پر راجہ وسیم خان سیلاب متاثرین کے لیے خدمت کے اس جذبے کو سلام پیش کرتے ہیں ہم نے سندھ کے علاقوں میں کھانے پینےکا سامان کپڑے اور دیگر روزمرہ اشیاء ان متاثرہ علاقوں میں پہنچائی مخیر حضرات سے اپیل ہےوہ اس مشکل گھڑی میں اپنے بھائیوں کی بڑھ چڑھ کر مدد کریں اس امدادی کمیپ میں عوام الناس مخیر حضرات ایسوسی ایشن کے ذمہ داران ممبران نے بھرپور حصہ لیا تب جاکر ہم سیلاب متاثرین کی مدد کرنے میں کامیاب ہوے