مظفرآباد (نمائندہ خصوصی )
چیئرمین نیوسحر فاونڈیشن نے خدمت خلق کا سلسلہ جاری رنگلہ سیری ٹرک حادثے کے بعد سیفٹی وال کا کیا ہوا وعدہ مکمل کردیا گیا چیئر مین نیو سحر فاونڈیشن وسیم گلزار نے روڈ کی ساہیڈ پہ حادثات سے بچنے کے لیے سیفٹی وال کا وعدہ کیا تھا جو کے پورا ہوا عوام علاقہ بلخصوص رنگلہ کے لوگوں نے چئیرمین وسیم گلزار اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا .اس حوالہ سے چئیرمین نیو سحر فاونڈیشن راجہ وسیم گلزار نے اپنے ایک پیٍغام میں کہا ہم خدمت خلق کے جذبہ سے کام جاری کیے ہوے اللہ کا لاکھ لاکھ شکر اس وقت نیو سحر فاونڈیشن کے پلیٹ فارم سے سکلز ڈوپلمنٹ جن میں کمپیوٹر کورسز سلائی کڑھائی سنٹرز کے علاوہ محکمہ زراعت کے ساتھ مل کر اہم پراجیکٹ پر کام کررہے ہیں .ہم چاہتے ہیں لوگوں کو اپنے قدموں میں کھڑا کیا جاے اور وہ اپنی سکلز اور زراعت کے ذریعے سے جہاں اپنی ضروریات زندگی کو پورا کریں گے وہیں پر معاشرے کےلیے بھی سود مند ثابت ہوں گے میں اپنی پوری ٹیم کا شکریہ ادا کرتا ہوِں جو خدمت خلق میں مصروف ہیں ہم مفاد عامہ کے لیے کئی پراجیکٹ زیر کار ہیں جبکہ کچھ کی تیاریاں کررہے ہیں .اس موقع پر وائس چئیرمین راجہ عاصم زیب نے کہا کہ موسم کی خرابی کی وجہ سے کام میں تاخیر ہوئی گذشتہ موسم سرما میں اس علاقے میں خوفناک حادثہ رونما ہوا جبکہ اس جگہ کئی حادثات ہوے تھے جس کے بعد چئیرمین فاونڈیشن نے خصوصی دلچسپی کی اور انہوں نے اس علاقے میں سیفٹی وال لگانے کا اعلان کیا جس پر عملدرآمد کیا گیا ہم راجہ وسیم گلزار کی ذاتی دلچسپی اور راجہ منصور خان کی ہدایات پر نیوسحر فاونٍڈیشن کے فورم سے خدمت کا یہ سلسلہ جاری رکھے ہوے ہیں .اس موقع پر کوآرڈینٹر نیوسحر فاونڈیشن راجہ شعیب عارف نے کہا کہ ہم نے چیرمین فاونٍڈیشن اور راجہ منصور خان کی ہدایات کی روشنی میں رنگلہ سیری میں تین لاکھ سے زائد خطیر رقم سے یہ سیفٹی وال مکمل کی گئ اور اس وقت مزید پراجیکٹ جاری ہیں