24 اکتوبر یوم تاسیس باغ ثقافتی میلہ

باغ یوتھ فورم اور طلوع ادب کے زیر اہتمام بسلسلہ یوم تاسیس آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر دو روزہ "باغ ثقافتی میلہ” کا کامیاب انعقاد ہوا اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی وائس چیئرمین لوکل گورنمنٹ آزاد حکومت سردار افتخار رشید صاحب تھے مہمانان خصوصی نے خطاب کرتے ہوئے تقریب کے انعقاد کو یادگار قرار دیتے ہوئے منتظمین کو مبارکباد پیش کی ، اس موقع پر سردار افتخار رشید نے کہا کہ باغ یوتھ فورم اور طلوع ادب کے زیر اہتمام اکثر علمی ، ادبی اور ثقافتی تقریبات کا انعقاد کیا جاتا ہے ان کے ساتھ گورنمنٹ بوائز پوسٹ گریجویٹ کالج باغ بھی ایسی تقریبات کے انعقاد میں اپنی تاریخ رکھتا ہے ، انہوں نے گورنمنٹ بوائز کالج کے جملہ مسائل کو وزیراعظم آزاد حکومت کی وساطت سے حل کروانے کی بھی یقین دہانی کروائی ، ڈپٹی کمشنر بحالیات سید ممتاز کاظمی نے کہا کہ یوم تاسیس اصل میں آزادی کشمیر کا تجدید عہد ہے انشاللہ بہت جلد کشمیر پر سے بھارتی تسلط کا خاتمہ ممکن ہو سکے گا ، تقریب کی صدارت پرنسپل بوائز پوسٹ گریجویٹ کالج باغ پروفیسر یاسر عرفات نے کی ، افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی نوجوان رھنماء سردار صدام انقلابی تھے اور ان کے ساتھ راجہ قمرالزمان صاحب نے بھی خصوصی شرکت کی تقریب سے دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا جن میں آرگنائزر پروگرام میزبان چہرمین یوتھ فورم سردار ثاقب نعیم نے مہمانان گرامی کو خوش آمدید کہا ، سید شہباز گردیزی ، پروفیسر دلشاد اریب ، زبیر حسن زبیری ، مشتاق بخاری ، پروفیسر سید اخلاق حسین شاہ ، ڈاکٹر شکیل احمد ، انجم بلال کاظمی ، میمونہ خالد ، سیماب خالد اور نغمانہ خالد نے خطاب کیا ، اس سے قبل یوم تاسیس مشاعرہ کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت معروف شاعر سید شہباز گردیزی نے کی مہمانان خصوصی ڈاکٹر ماجد محمود اور فاروق حسین صابر تھے ، مہمانان اعزاز میں اسرار احمد ، علی عارفین ، آصف اسحاق ، ضیاء الرحمان ضیاء، عمران کمال اور حمید کامران جبکہ نظامت کے فرائض زبیر حسن زبیری نے ادا کیے، دیگر مہمان شعراء میں بشارت تنشیط ، مشتاق بخاری ، عاصم سلیم بٹ ، بشیر چغتائی ، بشارت کاظمی، لطیف صمیم ، منظور احمد منظور ، دلشاد اریب ، طارق بٹ ، جواد حمید ، سید محمد علی ، امجد گردیزی ، دانیال دانی ، اظہر حبیب ، دائم علی جعفری ، سید بلال ، محمد اکرم ، شامل تھے ، کھیلوں کے مقابلے ، پی ٹی شو ، پرچم کشائی کی تقریب کی تقریب کی صدارت پرنسپل بوائز پوسٹ گریجویٹ کالج باغ پروفیسر یاسر عرفات جبکہ مہمانان خصوصی پی آر اوز وزیراعظم آزاد حکومت سردار صدام انقلابی ، راجہ قمر الزمان ، آرگنائزر سپورٹسھمراہ وزیر اعظم رضوان صاحب ، کوآرڈینیٹر مہاجرین ہمراہ وزیراعظم ارشاد بٹ ، ان تقاریب کی نظامت کے فرائض دلشاد اریب، پروفیسر اخلاق حسین شاہ، زبیر حسن زبیری، شہباز گردیزی نے ادا کیے ، اس کے علاوہ باغ ثقافتی میلہ میں زراعت کا سٹال ، بکس سٹال ، سائنسی سٹال اور کھانوں کے سٹال بھی لگائے گئے تھے جس میں شرکاء تقریب نے خصوصی دلچسپی کا اظہار کیا ، تقریب میں طلبہ اور عوام علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی اس کے ساتھ تقریب میں بوائز پوسٹ گریجویٹ کالج باغ کے وفات پانے والے پروفیسر بشیر عباسی ، پروفیسر خالد جاوید،صحافی ارشد شریف اور ثاقب نعیم کے تایا سردار آزاد کے لیے خصوصی دعا مغفرت کی گئی، تقریب کے آخر میں شرکاء تقریب اور مقابلہ جات میں حصہ لینے والوں کو انعامات اور اعزازی شیلڈز سے بھی نوازا گیا۔