باغ (ڈسٹرکٹ رپوٹر) الیکشن جیت کر انشااللہ عوام کی خدمت کروں گا نوجوان آگے نکل کر اپنا کردار ادا کریں جیت انشااللہ آپ سب کی ہوگی ان خیالات کا اظہار امیدوار برائے ڈسٹرکٹ کونسلر یونین کونسل خواجہ رتنوئی عباس کاشر نے گزشتہ روز اپنی الیکشن مہم کے دوران مختلف مقامات پر کارنر میٹنگ میں گفتگوکرتے ہوئے کیا انھوں نے کہاکہ علاقائی ازم، برادری ازم تصبات کی سیاست بے بلاتر ہو کر انتخابات میں حصہ لیا ہے انھوں نے کہاکہ میں اپنی یونین کونسل کے باشعور عوام نوجوانون سے اپیل کرتا ہوں کے اختیارات کے حصول کے لیے آگے بڑھ کر اپنے روشن مستقبل کا فیصلہ کریں عوام ہمارا قیمتی سرمایہ ہیں انشاللہ جیت کر عوام کے عتماد کو کبھی ٹھوس نہیں پہنچاہیں گے انھوں نے کہاکہ عوام کی خدمت کاجذبہ ہی لے کر انتخابات میں اترنے کا فیصلہ کیا ہے اللہ تعالی نے اگر موقع دیا تو اپنے علاقے کی محرومیوں کا ازلہ کریں گے انھوں نے کہاکہ ہم سیاست عوامی فلاح وبہود کے لیے کرتے ہیں انشااللہ ضروری کامیابی ملے گی