بلدیاتی انتخابات میں تاخیری حربے ناقابل قبول ہیں‘راجہ فاروق ایوب

رنگلہ (نمائندہ خصوصی )ہم سیاست کو عبادت سمجھ کر کرتے ہیں سکیم خور زکواة خور لوگوں کے جال میں عوام نہ آئے ۔ہم ٹبروں وبرداریوں کی سیاست کی اور نہ کریں گے جماعت اسلامی نے خدمت خلق کو اپنا شعار بنایا اور اسی نعرے کے ساتھ ہم انتخابی سیاست میں ہیں ۔یونین کونسل رنگلہ کے مسائل حل کریں گے اور ہمارے پاس ایک منظم نظام ہے ۔بلدیاتی انتخابات میں تاخیری حربے باقابل قبول ہیں ان خیالات کا اظہار امیدوار ضلع کونسل یونین کونسل رنگلہ وامیر جماعت اسلامی رنگلہ راجہ فاروق ایوب نے میڈیا کے ساتھ گفتگو میں کیا ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ جماعت اسلامی۔مربوط ومنظم بلدیاتی نظام ہی مقامی سطح پر مسائل کے حل کو ایک بہترین طریقہ کچھ لوگ بلدیاتی انتخابات کے التواء کی سازشوں میں مصروف ہیں اور انکی یہ سازشیں کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔جماعت اسلامی کے پاس ایک منشور اور بہترین ٹیم موجود ہے جو مسائل کو حل۔کرنے کی اہلیت رکھتے ہیں