کراچی (نمائندہ خصوصی)آزادحکومت ریاست میں منصفانہ وغیر جانبدارنہ بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات اٹھاے اور حزب اختلاف کی جماعتوں کے تحفظات کو دور کرتے ہوے بروقت بلدیاتی انتخابات کو یقینی بنایا جاے ۔پیپلزپارٹی عوامی جدوجہد وجمہوریت کی قائل جماعت ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ اقتدار کی نچلی سطح میں منتقلی ہی مقامی سطح پر مسائل کو حل کرنےمیں ایک موقع مل سکتا ہے پیپلزپارٹی نے تحفظات کے باوجود آزادکشمیر میں بلدیاتی انتخابات کے لیے ریاست بھر میں اپنے امیدور اتارے ہیں ۔عوام کو تحفظ فراہم کیا جاے کہ آزادی سے اپنی راے حق دہی استعمال کرسکیں ان خیالات کا اظہار پیپلزپارٹی آزادکشمیر سندھ زون کے صدف سردار ذوالفقار علی خان نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ان کامزید کہنا تھا کہ کہ پاکستان میں اتحادی حکومت کی اقدامات قابل ستائش ہیں تحریک انصاف آزادکشمیر کی حکومت اپنے قائد عمران خان کو کچھ عرصے کے لیے دھرنوں سے روکے تاکہ آزادکشمیر میں وفاق سیکیورٹی فراہم کرنے میں مدد کرسکے ۔ہم۔چاہتے ہیں آزادکشمیر پرامن انتخابات کویقینی بنایا جاے آزادکشمیر میں بلدیاتی انتخابات کی تاریخ خوفناک جس کے لیے حکومت آزاد کشمیر اور تحریک انصاف اقدامات کرے کہ کوئی حادثہ رونما نہ ہو ۔پیپلزپارٹی نے جمہوریت کے لیے ہمیشہ آواز بلند کی اور قیادت سے لیکر کارکنان تک کی قربانی پیش کی لیکن جمہوریت پر آنچ نہیں انے دی ۔اس وقت جو جمہوریت کا پہیہ چل رہا ہے پیپلزپارٹی کی قربانیوں کا ثمر ہے ۔اس وقت ایک شخص اس جمہوری نظام کیخلاف سازشوں میں مصروف ہے عمران خان اپنے ہی بیانات پر یوٹرن لے رہے ہیں سردار ذوالفقار علی کا مزید کہنا تھا کہ آزادکشمیر میں آزادنہ منصفانہ اور پرامن بلدیاتی انتخابات پیپلزپارٹی کا مطالبہ ہے اور ہماری پارٹی آزادکشمیر میں۔بلدیاتی انتخابات میں ریاست بھر میں کلین۔سویپ کرے گی