مقبوضہ کشمیر میں کرفیو اور لاک ڈاؤن کا 28واں روز

سرینگر(اے این این ) مقبوضہ کشمیر میں کرفیو اور لاک ڈاؤن کا 28واں روز ،سخت بندشوں کے باوجود لوگوں کا احتجاج، بھارتی فوج بے بس،پی ایس اے کے تحت گرفتاریاں جاری،مختلف علاقوں میں آزادی ریلیاں ،ہزاروں مظاہرین نے بھارتی درندوں کو ناکوں چنے چبوا دئیے۔پولیس نے فوج کا ساتھ چھوڑ دیا،کرفیو اورلاک ڈاؤن، مواصلاتی رابطے بند، خوراک اور ادویات کی قلت ۔تفصیلات کے مطابق مقبوضہ وادی میں کرفیو اور لاک ڈائون کے 28ویں روز بھی کرفیو اور لاک ڈاؤن جاری رہا بھارت کے ہر قسم کے جبر کے سامنے کشمیری سیسہ پلائی دیوار بن گئے۔ مظاہروں میں ہزاروں نوجوانوں نے بھارتی درندوں کو ناکوں چنے چبوا دیئے۔وادی میں پولیس نے فوج کا ساتھ چھوڑ دیا ہے ۔

اب فوج کو پولیس کا کام بھی کرنا پڑ رہا ہے ۔بھارتی حکومت نے مقامی پولیس کو غیر مسلح کر کے فوج کے زیر نگین کر دیا تھا جس پولیس کے کئی افسران یا تو مستعفی ہو چکے ہیں یا چھٹیوں پر چلے گئے ہیں ۔کرفیو اورلاک ڈاؤن، مواصلاتی رابطے بند، خوراک اور ادویات کی کمی، بھارت کے ہر طرح کے غاصبانہ حربوں کے باوجود کشمیریوں کے حوصلے بلند ہیں۔کشمیری نوجوانوں نے بھارتی سامراج کی پابندیوں کو توڑتے ہوئے مختلف علاقوں میں مظاہرے کیے، ہزاروں نوجوانوں نے آزادی ریلیاں نکالیں جن پر بھارتی فوج نے آنسو گیس کے شیل پھینکے اور پیلٹ گن کے فائر کیے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق دس ہزار سے زیادہ گرفتار افراد میں سے چار ہزار پانچ سو کشمیریوں پر بدنامہ زمانہ کالے قانون پی ایس اے کے تحت مقدمات درج کیے گئے ہیں اس کالے قانون کے تحت گرفتاریاں جاری ہیں ۔