تحریر ۔۔۔جمیلہ خان
پروفیسر تقدیس گیلانی آزاد کشمیر کی سیاست کی ایک تاریخ اور سیاحت میں آنے والی خواتین کیلئے مشعل راہ ہیں ۔ایک طرف انگریزی کی پروفیسر رہ چکی ہیں ۔تو دوسری طرف سماجی خدمات میں بھی نمایاں کردار ادا کیا ۔اس کے ساتھ ساتھ مسئلہ کشمیر کے حوالے سے بھی جاندار آواز اٹھائی ۔اور اپنے حالیہ برطانیہ کے دورے کے دوران جس موٹر آواز میں انہوں نے کشمیر کے حوالے سے مختلف فورمز پر بات کی ۔اس کی مثال نہیں ملتی۔
اور بین الاقوامی کمیونٹی اور کشمیر کمیونٹی نے پروفیسر تقدیس گیلانی کو جو پذیرائی دی ۔اس کی مثال نہیں ملتی ۔اور اس سے بڑھ بعض پروگرامز جس میں آزاد کشمیر کے دوسرے سیاست دان بھی مدعو تھے ۔لیکن وہاں پر بھی گفتگو میڈم نے ہی کی۔یہ آزاد کشمیر کی خواتین کے لیے ایک اعزاز کی بات ہے۔
محترمہ نے کشمیر کلچرل اکیڈمی کی چیئرپرسن کے طور پر بھی کام کیا ۔اور اس دوران ادارے اور کلچرل کے حوالے سے جو کام کیا ۔وہ ناقابل فراموش ہے۔
آزاد کشمیر کے اندر تحریک انصاف کو نئی روح پھونکی ۔اور خواتین کو زیادہ سے زیادہ اس میں شامل کیا ۔
اس وقت محترمہ پارٹی کی صدر کے ساتھ ساتھ پارلیمانی سیکرٹری اور وزیراعظم آزاد کشمیر کی ترجمان بھی ہیں۔
محترمہ سیاست میں ایک یونیورسٹی کادرجہ رکھتی ہیں ۔محترمہ کو وزارت بھی دی جائے ۔تاکہ وہ اور بہتر انداز میں خواتین کے لیے کام کرسکیں