تحریر : امان اللہ مانی
چائنہ گورنمنٹ کی سب سے ممتاز ریسرچ گرانٹ حاصل کرنے والے پہلے کشمیری ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا ۔نیشنل نیچرل سائنس فاؤنڈیشن چائنہ کی یہ گرانٹ ملنا انتہائی مشکل سمجھا جاتا ہے جو چائنہ میں چند با صلاحیت منتخب سائنسدانوں کو ملتی ہے۔ ڈاکٹر کامران امین کی سائنسی میدان میں کمال مہارت کو دیکھتے ہوئے چائنہ حکومت نے یہ ریسرچ گرانٹ جاری کی ہے ۔باغ کی تحصیل ریڑہ سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر کامران امین اس سے قبل بھی بہت سارے اعزازت حاصل کر چکے ہیں۔ اس سے قبل ڈاکٹر کامران امین 2 منٹ کے اندر چارج ہونے والی بیٹری بنا چکے ہیں۔ ڈاکٹر کامران امین پی ایچ ڈی کے فوراً بعد چائنیز اکیڈمی آف سائنسز میں ریسرچ فیکلٹی کے طور پر رکھے جانے والے پہلے بین الاقوامی سائنسدان ہیں۔ڈاکٹر کامران امین کو اپنی ساری تعلیم سکالرشپ پر حاصل کرنے کا اعزاز بھی حاصل ہے ۔ڈاکٹر کامران امین اس ریسرچ فنڈنگ کی مدد سے ایسے آرگینک میٹریلز تیار کرنے کی کوشش کریں گے جن سے پہلے سے زیادہ تیزی سے چارج ہونے والی اور دیر تک چلنے والی اییسی بیٹریاں بنا سکیں جو آج کے مقابلے میں سستی بھی ہوںڈاکٹر کامران امین نے اپنی اس کامیابی پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں اللہ تبارک و تعالیٰ کا مشکور و ممنون ہوں کہ ان نے ہمیشہ سر بلند رکھا ۔میں اپنی اس کامیابی کو باالخصوص اپنے والدین اور سارے کشمیریوں کے نام کرتا ہوں ۔ڈاکٹر کامران امین سائنسی افق پر چمکتے کشمیری ستارے ہیں ۔ڈاکٹر کامران امین اپنی سائنسی مصروفیات کے ساتھ ساتھ کشمیری اور پاکستانی طلبہ کو سکالرشپ کے لیے مفت مشاورت بھی فراہم کر رہے ہیں اور سینکڑوں طلبہ ان کی مشاورت کی بدولت اس وقت بیرون ملک کشمیر اور پاکستان کا نام روشن کر رہے ہیں