ابوظہبی، دبئی، شارجہ ، عجمان ، ام القوین ، راس الخیمہ اور فجیرہ ریجنز کے تنظیمی عہدیداران کے اعزاز میں دبئی میں عشائیہ

دبئی (نمائندہ خصوصی)ابوظہبی، دبئی، شارجہ ، عجمان ، ام القوین ، راس الخیمہ اور فجیرہ ریجنز کے تنظیمی عہدیداران کے اعزاز میں Dubai میں دیے جانے والے اعشایے میں سابق صدر پی ٹی آںی یو اے ای نواز خان جدون اور جنرل سیکرٹری یو اے ای سید آصف زمان کی خصوصی دعوت پر شرکت ۔ پارٹی کے لیے بے لوث خدمت اور کامیابی سے متعین آئینی مدت پوری کرنے پر تمام سبکدوش عہدیداران کو دلی مبارکباد ۔ – تنظیمی عہدیداران کی پارٹی کے لیے مسلسل کوششوں اور کاوشوں کو سراہا۔ مشکل وقت میں اپنے لیڈر عمران خان کا ساتھ دینے اور پارٹی کو بھر پور مالی سپورٹ کرنے والے تمام اوورسیز پاکستانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔- خود غرض اقتدار کے بھوکے تجربہ کار نالائقوں نے ملک کی لٹیا ڈبو دی ۔ تاریخ کی بدترین مہنگاںی کے باعث عام آدمی کا جینا اجیرن ھے۔ سیاسی استحکام کے بغیر معاشی استحکام نا ممکن ھے ۔ عوام کا موجودہ حکمرانوں پر رتی بھر اعتماد نہیں۔ ڈوبتی نئیا کو پار لگانے کا واحد حل صاف و شفاف انتخابات ہیں ۔ – ملک مزید تجربات کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ بہتری اسی میں ھے کہ بائیس کڑوڑ عوام کو اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے دیا جاے۔- سمندر پار پاکستانیوں سے ووٹ کا آئینی حق چھین کر ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے جمہوریت کے ساتھ غداری کی ھے ۔ انشاہ اللہ وقت آنے پر سب حساب چکتا کریں گے ۔ – قوم اپنے ہردلعزیز لیڈر عمران خان کو اقتدار میں واپس لانے میں بضد ھے ۔ کرپٹ ٹولا اب جتنے مرضی جتن کر لے عوام بیلٹ باکس کے زریعے شریفوں، زرداریوں اور مداریوں کی تاریخی درگت بناے گی۔

Comments (0)
Add Comment