یواے ای (بیورورپوٹ)سیاسی بحران آئے روز شدت پکڑتا جارہا ہے جس کی بھینٹ غریب عوام چڑھ رہے ہیں پاکستان اور آزاد کشمیر کے اندر بڑھتی ہوئی مہنگائی، بے روزگاری،بھوک ننگ افلاس، غربت جہالت نے غربیوں کا جنیا حرام کر رکھا ہے اس رمضام المبارک کے مہینے میں بھی حکومت کی طرف سے کوئی ریلیف پیکج نہ دیا گیا غربیوں سے بلکہ روٹی کا نوالہ بھی چھین لیا گیا ہے ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز راجہ واجد کبیر کی طرف سے شارجہ میں واقع ان کے افس میں کشمیری کیمونٹی کے عزاز میں دیے گے افطار ڈنر سے۔صدر پاک چنار ونگ دبئی راجہ امجد کبیر۔ پاکستان سے آئے ہوئے مہمان عباس کاشر۔سردار ثاقب نعیم۔ ابرار آزاد ایڈووکیٹ سینر نائب صدر پاک چنار ونگ دبئی سردا ردانش طارق۔ سردار شہزاد اسلم۔عمران ارشاد۔ عابد چغتائی۔ اسد خالد۔ نقاش ریاض۔سردار زہین ۔ راجہ نعما ن۔ غالب آزاد۔ راجہ منصور۔ راجہ ذیشان۔ راجہ اسامہ شبیر۔ راجہ طاہر۔ عاطف جنون۔راجہ سجاد۔افتخار احمد۔ راجہ قادر۔ راجہ سعود۔عبداللہ۔ اور دیگر نے خطاب کرتے ہو ئے کیا مقررین نے کہا کہ رمضان کے مہینے میں ہر ملک کے اندر اشیاء خور ونو ش کی چیز وں میں کمی کی جاتی ہے غریبوں کو رمضان پیکج دیا جاتا ہے لیکن ہمارے خطے میں رمضان المبارک کے مہینے میں پہلے سے بھی زیادہ چیزیں مہنگی کی جاتی ہیں رہنماوں نے کہاکہ اس وقت حکومت کو چاہیے کہ رمضان المبارک کے مہینے میں غریب عوام کے لیے ریلیف پیکچ دیں اشیا ء خورد نوش میں کمی کریں یہی سب سے بڑی عباد ت ہے رمضان میں اسی کا ثواب ملتا ہے اپنے اندر احساس پیدا کرنا عباد ت میں شامل ہے حکومت اپنے اند ر غربیوں کے لیے احساس پیدا کرئے رمضان کے مہینے میں اس مہنگائی کے سانپ سے عوام کو نجات دلاہیں سب نے واجہ کبیر کا شکریہ ادا کیا ہم سب دعا گو ہیں کہ اللہ تعالی راجہ واجد کبیر کے کاروبار میں میں ترقی دے اللہ تعالی مذید کامیابیاں نصیب کرئے اس موقع پر راجہ واجد کبیر نے خطا ب کرتے ہوئے کہاکہ میں سب کا بے حد مشکور ہوں جنہوں نے اپنی مصروفیات سے وقت نکال کر افطاری میں شرکت کی اس محفل کو رونق بخشی ہے