دبئی کے علاقے جبل علی کے ساحل کو عوامی ساحل بنانے کا منصوبہ

دبئی: دبئی کے علاقے جبل علی کے ساحل کو عوامی ساحل بنانے کا منصوبہ‘ دبئی کے حکمراں شیخ محمد بن راشد کو بریفنگ دی گئی ‘جبل علی ساحل میں ترقیاتی اقدامات “دبئی اربن پلان 2040 “ کا حصہ ہے‘دبئی اربن پلان موجود دبئی کو مزید ترقی و سہولیات فراہم کرنے کا منصوبہ ہے‘60 کی دہائی میں دبئی میں پہلا شہری منصوبہ شروع کیا گیا تھا‘


شیخ محمد نے اس عزم کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ اگلے 17 سالوں میں دبئی کے پبلک بیچز میں 400 کا اضافہ کیا جائے گا، دبئی بیچز فی الحال 21 کلومیٹر طویل ہیں جبکہ 105 کلومیٹر کرنے کا منصوبہ ہےساحلوں پر عوامی سہولیات جیسے لائف گارڈز، پارکس، واک ٹریک ، ایکسرسائز مشین بھی نصب کی جائیں گی دبئی دنیا کے سب سے خوبصورت اور ترقی یافتہ شہروں میں شمار کیا جاتا ہے، اس پوزیشن کو مزید مستحکم کرنے کیلئے مزید کوششیں کی جارہی ہیں

Comments (0)
Add Comment