دبئ (ویب ڈیسک)یپاکستان پیپلز پارٹی دبئی کے متحرک سیاسی رہنماؤں سردار ایاز صدیق عباسی اور سردار یاسر آزاد عباسی نے کہا ہے کہ ضمنی انتخابات میں ضیاء القمر کی فتح در حقیقت ریاست کے ہر ترقی پسند نوجوان کی فتح ھے کیونکہ ضیاء القمر چوبیس گھنٹے عوام میں رہنے والے لیڈر ہیں جو اپنے علاقے کے مسائل سے بخوبی واقف ہیں اور وہ اسمبلی کے اندر ان مسائل کو بہتر طریقے سے ایڈریس کریں گے جموں کشمیر سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے مذید کہنا تھا کہ سردار ضیاء القمر کے والد سردار قمر زمان صاحب نے بھی باغ کے لوگوں کی بڑی خدمت کی اور ہم امید کرتے ہیں کہ ضیا القمر اس روایت کو برقرار رکھتے ہوئے تعمیر ؤ ترقی کے نئے دور کا آغاز کریں گے ایک سوال کے جواب میں ایاز عباسی کا کہنا تھا کہ یہ فتح ضیا القمر کی شبانہ روز جدوجہد اور پاکستان پیپلز پارٹی کی سینئر لیڈرشپ کے ٹیم ورک کا نتیجہ ہے