سپریم کورٹ کافیصلہ جمہوریت کی فتح ہے۔میا ں منیر ہانس

لاہور( )پاکستان پیپلز پارٹی گلف کے صدر میا ں منیر ہانس نے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسی کی جانب سے پارلیمنٹ کی بالادستی کو برقرار رکھنے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ جس طرح سابق صدر آصف علی زرداری نے اپنے اختیارات پارلیمنٹ کو دیکر تاریخ رقم کی تھی اور جمہوریت کو مظبوط کیا تھا اسی طرح چیف جسٹس نے اپنے اختیارات ججز کو دے کر عدلیہ میں تاریخ رقم کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کافیصلہ جمہوریت کی فتح ہے اور اس سے بھٹو شہید کے نعرہ” طاقت کا سرچشمہ عوام ہے” کے نعرے کو تقویت مل گئی ہے کہ پاکستان میں نامزد افراد کی بجائے عوام کے منتخب جمہوری ادارے کو بالادستی حاصل ہے اور سپریم کورٹ بھی آئندہ کسی طالع آزما آمر کو نظریہ ضرورت کے حوالے سے تحفظ نہیں دے گی۔

Comments (0)
Add Comment