ابوظہبی (نمائندہ خصوصی)ابوظہبی میں کشمیر کمیونٹی کا مشترکہ اجلاس ‘ریاست میں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی قیادت میں چلنے والی تحریک کو زبردست خراج تحسین ‘ابوظہبی میں مقیم کشمیر کمیونٹی کا دوسرا اجلاس لوگوں کی بھرپور نمائندگی رہی. اجلاس میں مقررین نے زبردست انداز میں ریاست میں چلنے والی تحریک کو خراج تحسین پیش کیا اور اس عزم کو دہرایا گیا ہے کہ یہاں موجود ہر ایک فرد اپنے اپنے گھر کا کفیل ہے اور بجلی بلات کو نا جمع کرنے کے عزم کو دہرایا ہے خواتیں اور طلبہ کی تحریک میں شمولیت اور اپنا کردار ادا کرنے کے عمل کو بھی سراہا گیا ہے شرکا اجلاس نے جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کو فنانس کے حوالے سے بھی یقین دہانی کروائی ہے کہ اوورسیز کمیونٹی حالیہ تحریک کی پشت پر کھڑی ہے اور رہے گیاجلاس میں تمام مقررین نے اس بات پر بھی زور دیا کہ کے اپنے گھروں میں بازاروں میں گاڑیوں میں بلیک جھنڈے لہرا کر تحریک کے ساتھ یکجہتی کا اظہارِ کیا جائے اور وہ وقت دور نہیں جب ریاست جموں کشمیر کی عوام کو اپنے دریاؤں پر بنے والی بجلی مفت مہیا کی جائے گی اور آٹے سمیت دیگر اشیاء خورد و نوش پر سبسڈی کو بحال کیا جائے گا اور ان حکمران طبقے کی مراعات میں کمی کر کے عام عوام کی طرح رہنا پڑے گا اور عوام اپنے بنیادی حقوق کو انشاء اللہ بازیاب کروا کر رہے گی صحت تعلیم روزگار یہ بنیادی حقوق ہوتے ہیں جن سے عوام کو محروم رکھا گیا ہے