سانحہ کار ساز امن قوتوں کیلئے چیلنج ہے ‘شہدا کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا‘میاں منیر ہانس

لاہور( بیورورپورٹ)پاکستان پیپلز پارٹی گلف کے صدر میا ں منیر ہانس نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کا سفر بھٹو کی سوچ اور فلسفے سے شروع ہوا جو اب بھی جاری ہے۔سانحہ کار ساز امن قوتوں کیلئے چیلنج ہے جو پیپلز پارٹی کی شہید بینظیر بھٹو اور شہید ذوالفقار علی بھٹو کی قربانی کو نہیں مانتے۔18اکتوبر کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے میاں منیر ہانس نے کہا ہے کہ ہم اپنے کارکنوں کی قربانیوں کو کبھی نہیں بھولیں گے، انہوں نے کہا کہ بینظیر بھٹو نے جان دے دی لیکن کسی آمر کے سامنے سر نہیں جھکایا’ بینظیرمر کر ہمیں جینا سکھا گئیں۔جمہوریت کی بحالی اور اس کی مضبوطی کے لیے پیپلزپارٹی نے ہمیشہ گھنائونی سازشوں کا مقابلہ کیا، پارٹی قیادت اور کارکنان نے خون کے دریا پار کیے، ہمیں نوجوان نسل کو اپنی تاریخ اور جدوجہد و قربانیوں سے آگاہ کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں نوجوان نسل کو سکھانا ہے کہ ذاتیات پر اترنا سیاست نہیں ہے۔ پیپلز پارٹی ملک میں جمہوریت کو مضبوط بنانے کی جدوجہد کو آگے بڑھاتی رہے گی۔ انہوں نے واضح طور پر کہا کہ 18اکتوبر کے دھماکے میں بڑی تعداد میں پیپلزپارٹی کے شہدا کی قربانیوں اور ان کے لواحقین کی آنکھوں سے گرنے والے آنسوں کا ازالہ مضبوط جمہوریت کے قیام میں پنہاں ہے۔

Comments (0)
Add Comment