سردار ضیاء القمر کی خصوصی دلچسپی سے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں جلد بہتری دیکھنے کو ملے گی‘ سردار ایاز صدیق عباسی

دبئی (نمائندہ خصوصی)وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی سردار ضیاء القمر کی خصوصی دلچسپی سے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں جلد بہتری دیکھنے کو ملے گی سردار ایاز صدیق عباسیرسمی تعلیم ماسٹر لیول بھی ھو موجودہ دور میں اگر ٹیکنالوجی سے شناسائی نہیں تو بندہ ناخواندہ ہی لگتا ہے جموں و کشمیر سے خصوصی گفتگوپیپلز پارٹی یو اے ای کے رہنما سردار ایاز صدیق عباسی نے کہا کہ وزارت کا قلمدان سنبھالنے کے بعد ضیاء القمر اپنی وزارت میں بہتری کے لیے محترک ہیں ضیا القمر موجودہ دور کی بڑی ڈیمانڈ ٹکنالوجی سے ریاست کے ہر نوجوان کو شناسائی کے لیے کوشاں ہیں تاکہ تعلیم کے ساتھ ساتھ نوجوان انفارمیشن ٹیکنالوجی پر بھی عبور حاصل کر سکیں اور مستقبل میں کسی بھی شعبہ جات میں باعزت اپنی خدمات سر انجام دے سکیں موجودہ دور میں بے روزگاری کی بڑی وجہ نوجوانوں کے پاس ڈگریاں تو ہیں مگر ٹیکنالوجی سے جانکاری نہیں اس کمی کو پورا کرنے کے لیے وزیر حکومت پوری طرح کوشاں ہیں جموں و کشمیر سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ایاز عباسی کا مذید کہنا تھا کہ ہمارے پاس وسائل کم جبکہ مسائل لامحدود ہیں مگر اس کے باوجود وزیر حکومت اپنے لوگوں کو درپیش مسائل سے نکالنے کے لیے اپنی صلاحیتیں بروئے کار لا رھے ھیں انشاء اللہ وہ وقت دور نہیں جب آزاد کشمیر کے نوجوان انفارمیشن ٹیکنالوجی میں بھی اپنا مقام پیدا کریں گے

Comments (0)
Add Comment