دبئی (نمائندہ لیڈنگ نیوز) اوورسیز پاکستانیز یونائیٹڈ فورم (او پی یو ایف) متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی فلاح و بہبود کے لیے تنظیم ہے جس کا قیام 2004ءمیں عمل میں لایا گیا۔ ایک عرصہ تک او پی یو ایف کے پلیٹ فارم سے امارات میں مقیم اوورسیز پاکستانیوں کو درپیش مسائل کو حل بھی کیا گیا اور ان مسائل و مشکلات کی آواز اعلیٰ ایوانوں تک بھی پہنچائی گئی۔ ان خیالات کا اظہار او پی یو ایف کے چیئرمین میاں منیر ہانس نے کیا۔یو اے کے پچاسویں قومی دن کے سلسلہ میں منعقدہ اس تقریب کے مہمانان خصوصی سابق سفیر جاوید ملک ، قونصل جنرل حسن افضال خان، ڈاکٹر بو عبداللہ، یعقوب العلی اور حذیفہ ابراہیم تھے۔ میاں منیر ہانس نے دوران تقریر او پی یو ایف کے بانی ساتھیوں عبدالستار پردیسی، عبدالغنی بنگش اور چودھری نور الحسن کی کاوشوں کا ذکرکرتے ہوئے انہیں خراج تحسین بھی پیش کیا۔ تقریب میں لندن سے انعم قیصر ممبر آف پارلیمنٹ نے بھی شرکت کی جبکہ دیگر شرکاءمیں میاں ناوید قیصر، جنت آفریدی، راجہ محمد سرفراز، میاں عمر ابراہیم، فخر صدیقی، ظہیر عباسی، خادم حسین، سید یاسر عباس، رائے شیر علی کھرل، فرزانہ کوثر، سائرہ سارا، غزالہ خالد، شیریں درانی، خالدہ بخاری، یاسمین کنول، مریم خالد، رابعہ عامر، شہناز خانم عبداللہ خان، عصام الدین، عبدالمجید مغل، محمد جمیل بنگیال، عرفان قمر اعوان سمیت دیگر شامل تھے۔ اس موقع پر تالیوں کی گونج میں یو اے ای کے پچاسویں قومی دن کا کیک کاٹا گیا اور یو اے ای کے حکمران و عوام کو مبارکباد دی گئی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قونصل جنرل حسن افضل خان اور سابق سفیر جاوید ملک نے او پی یو ایف کے پلیٹ فارم یو اے ای کا نیشنل ڈے منانے پر مسرت کا اظہار کیا اور سب کو مبارکباد دی۔مقررین نے کہا کہ عوامی فلاح و بہبود کے کاموں کے لیے او پی یو ایف کا پلیٹ فارم بہترین ہے۔ قونصل جنرل نے قونصلیٹ کی طرف سے ہر قسم کے تعاون کا یقین دلایا اور امارات میں مقیم پاکستانیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ سابق سفیر جاوید ملک نے بھی او پی یو ایف کے ساتھ مکمل تعاون اور ساتھ مل کر چلنے کی یقین دہانی کرائی، انہوں نے کہا کہ اس پلیٹ فارم کے ذریعے مل جل کر ہم بہت سے مسائل از خود حل کرسکتے ہیں۔