روز ویلی ہاؤسنگ سوسائٹی کے اوورسیز بلاک کی لانچنگ سات جنوری کو دبئی میں ہو گی

دبئی (نمائند ہ خصوصی) روز ویلی ہاؤسنگ سوسائٹی کے اوورسیز بلاک کی لانچنگ سات جنوری کو دبئی میں ہو گی-تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کی پرائم لوکیشن پر واقع روز ویلی ہاؤسنگ سوسائٹی میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لئے خصوصی طور پر ایک بلاک مختص کیا گیا ہے جس میں اورسیاس پاکستانیوں کو رہائشی اور کمرشل پلاٹس دیے جائیں گے. تقریب کے میزبان چودھری حارث افتخاراور الفا سٹار گروپ کے چیئرمین راجہ محمد جمیل بنگیال ہونگے- متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانیوں کے لئے بزنس اور انویسٹمنٹ کے لحاظ سے یہ ایک بہترین موقع ہے، جس میں اوورسیز پاکستانی مستقبل کے لیے سرمایہ کاری کر سکتے ہیں- خریداروں کو پلاٹس نقد اور آسان اقساط پر بھی دیے جائیں گے-پراپرٹی میں سرمایہ کاری کی سہولت کی فراہمی کے علاوہ "اپنا گھر اپنی جنّت” کے سلوگن کی طرز پر راولپنڈی میں بہترین لوکیشن پر اپنا گھر تعمیر کرنے کے لیے پلاٹس کی فراہمی ہے-

Comments (0)
Add Comment