مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے پاکستان کا مضبوط ہونا وقت کی اہم ضرورت ہے؃غلام نبی فائی

واشنگٹن(خصوصی روپورٹ )ممتاز کشمیر ی رہنما و بین الاقوامی فورمز پر تحریک آزاد ی کشمیر کے سفیرورلڈ کشمیر آگاہی فورم امریکہ کے سربراہ ڈاکٹر غلام نبی فائی نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے پاکستان کا معاشی، اقتصادی اور سیاسی طور پرمضبوط ہونا وقت کی اہم ضرورت ہے کیونکہ معاشی اور اقتصادی طور پر غیر مستحکم پاکستان عالمی سطح پر مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے موثر کردار ادا نہیں کر سکتا کیونکہ آج کی دنیا صرف اقتصادی، معاشی اور ٹیکنالوجی کے میدان میں ترقی کے حامل ممالک ہی بین الاقوامی سفارت کاری فیصلہ سازی میں مضبوط ، طاقت ور فیصلہ کن کردار ادا کرسکتے ہیں۔وہ جمعہ کو یہاں جمعہ کو یہاں عالمی امن، ڈاہیلاگ اور انسانی حقوق کے لئے متحرک این جی او انسٹی ٹیوٹ آف پیس اینڈ ڈیویلپمنٹ انسپاڈکے زہر اہتمام منعقدہ گول میز کانفرنس بعنوان ” "کشمیر کی موجودہ صورتحال اور مستقبل کی حکمت عملی” سے خطاب کر رہے تھے۔ کانفرنس کی صدارت کمشنر پونچھ ڈویژن سردار وحید خان نے کی جبکہ کانفرنس میں سابق ججز، بیوروکریٹس،پروفیسرز، سول سوسائٹی کے نمائندگان،صحافیوں اور دیگر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔

Comments (0)
Add Comment