یو اے ای (نمائندہ خصوصی)پاکستان تحریک انصاف حلقہ وسطی باغ نے موسٹ سینئر وزیر حکومت سردار تنویر الیاس سے پی ٹی آئی کے سینئر کارکن راجہ مسعود منہاس کی سیاسی ایڈجسٹمنٹ کا مطالبہ کر دیا۔ راجہ مسعود منہاس کا شمار پی ٹی آئی کے سینئر ترین کارکنوں میں ہوتا ہے۔قیادت کا انہیں نظر انداز کرنا کسی طور پر بھی صحیح نہیں۔ راجہ مسعود منہاس کا تعلق حلقہ وسطی باغ کے گاؤں بنی منہاساں سے ہے جہاں سے سابق وزیر اطلاعات مشتاق منہاس کا آبائی گاؤں بھی ہے۔ سابق وزیر کے ہوتے ہوئے انہوں نے بنی منہاساں کے تمام پولنگ سٹیشنوں سے پی ٹی آئی امیدوار سردار تنویر الیاس کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ پی ٹی آئی اپنے نظریاتی کارکنوں کی ایڈجسمنٹ میں تاخیر کر رہی ہے اور دیرینہ کارکنوں کو نظر انداز کرنا پہ ٹی آئی کے لیے مشکلات پیدا کر سکتا ہے۔ راجہ مسعود منہاس جیسے قابل اور سینئر کارکن کی ایڈجسمنٹ سے جہاں کارکنوں کے حوصلے بلند ہونگے وہاں پی ٹی آئی کی مضبوطی میں بھی اہم سنگ میل ثابت ہو سکتی ہے۔اب دیکھنا یہ ہے کہ پی ٹی آئی اپنے سینئر کارکنوں کو جائز مقام دیتی ہے یا دیگر سیاسی جماعتوں کی طرح چاپلوس اور مفاد پرست ٹولہ بازی لے جاتا ہے۔یہ دیکھنا ابھی باقی ہے