یواے ای (بیورورپوٹ) معصومہ ٹریول کے مالکان چوہدری مشتاق حسین بہکڑی، حاجی اشتیاق بہکڑی، چوہدری افتاب حسین، چوہدری نعیم عباس بہکڑی، کی جانب سے محمد ثقلین مہرو کو صدر پی ٹی آئی ابوظہبی منتخب ہونے اور چوہدری شیراز ہڈالہ کی دبئی آمد کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کیا گیا
۔ محمد فہیم بیگ صدر پی ٹی آئی ام القوین نے تقریب میں خصوصی شرکت کی۔ عشائیہ میں معصومہ ٹرول کی جانب سے ضلع چکوال کے معززین کی کثیر تعداد کو مدعو کیا گیا تھا جن میں ملک تصدق حسین اعوان، چوہدری شیراز ہڈالہ، راجہ عاطف ظہور، حاجی جاوید اشرف ڈھکو، چوہدری ممتاز چک عمرا، تصور گجر، چوہدری اظہر چک ملوک، رحمان کہوٹ، چوہدری عبد الوہاب جھکڑ، چوہدری بابر ڈھکو، چوہدری تحسین ڈھکو، افضل نوابی اعوان، چوہدری وقار ڈھکو، چوہدری کوثر چک عمرا، چوہدری آفتاب حسین بہکڑی، چوہدری نوید افتاب تھنیل، چوہدری عاطف چک عمرا، ڈاکٹر عمران ممتاز، چوہدری نعیم جعفری، محمد شعیب مغل، چوہدری علی بہکڑی، چوہدری محمد اسلام اوڈھروال، علی ذیب یو کے، عرفان سنی کھاریاں نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محمد ثقلین مہرو نے کہا کہ ہمیں یو اے ای کے قوانین کی پابندی کرنی چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ پارٹی کے شکر گزار ہیں جنہوں نے صدارت کی ذمہ داری مجھ پر ڈالی، میں پوری کوشش کروں گا کہ پارٹی کو بیرون ملک مضبوط کر سکوں ۔ تقریب میں ملکی سیاسی حالات اور جمہوری تسلسل جیسے معملات زیر بحث آئے۔ تقریب کی اختتام پر شرکا نے پال معصومہ ٹریول کے مالکان چوہدری مشتاق بہکڑی اور حاجی اشتیاق بہکڑی کا اس پرتکلف عشائیے کے اہتمام پر شکریہ ادا کیا۔