تحریک انصاف متحدہ عرب امارات کا اجلاس‘تارکین وطن کی ووٹنگ کے حوالے سے مشاورت ‘تنظیموں کو فعال کرنے کا فیصلہ

شارجہ(نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف متحدہ عرب امارات کا اجلاس‘تارکین وطن کی ووٹنگ کے حوالے سے مشاورت ‘تنظیموں کو فعال کرنے کا فیصلہ تفصیلات کے مطابق راجہ طارق شارجہ تحریک انصاف پاکستان متحدہ عرب امارات کی الیکٹڈ باڈی کا مشاورتی اجلاس صدر پی ٹی آئی عجمان مرزا صفدر اقبال بابر کی میزبانی میں پی ٹی آئی متحدہ عرب امارات کی الیکٹڈ باڈی کا مشاورتی اجلاس عجمان میں منعقد ہوا۔

صدر پی ٹی آئی یو اے ای نواز خان جدون اجلاس کے مہمان خصوصی تھے۔تمام ریجن میں الیکٹڈ باڈیز مکمل ہونے کے بعد مختلف ذیلی ادارے بنانے پر مشاورت ہوئی۔ اجلاس میں صدر پی ٹی آئی ام القوین محمد فہیم بیگ، صدر پی ٹی آئی ابو ظہبی محمد ثقلین مہرو، وائس پریذیڈنٹ ام القوین جہانزیب منصور، جنرل سیکریٹری ام القوین ساجد حسین، ویمن سیکریٹری ام القوین سعدیہ طارق، انفارمیشن سیکرٹری عجمان میاں عدنان لطیف، جنرل سیکریٹری فجیرہ ڈاکٹر عدنان یعقوب، انفارمیشن سیکریٹری فجیرہ عرفان والہ، جنرل سیکریٹری شارجہ حفیظ احمد، نفر عباس، عبدالروُف اور محمد سہیل نے اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس کی ابتداء تلاوت قرآن مجید سے کی گئی۔ تلاوت کی سعادت محمد سہیل نے حاصل کی۔

مرزا صفدر اقبال بابر نے ابتدائیہ کلمات بیان کیے جبکہ نظامت کی ذمہ داری محمد فہیم بیگ نے ادا کی۔ محمد ثقلین مہرو نے شرکاء کو اجلاس کے اغراض و مقاصد سے آگاہ کیا۔ اس کے بعد تمام شرکاء کو فرداً فرداً اپنی آراء پیش کرنے کا موقع دیا گیا کہ کیسے ونگ بنائیں جائیں اور پارٹی کی ذیلی تنظیموں کو کیسے فعال کیا جا سکے۔ جس سے پارٹی کی تنظیم مضبوط ہو اور یہاں موجود پاکستانی کمیونٹی کے مسائل حل کرنے میں مدد بھی مل سکے۔صدر پی ٹی آئی یو اے ای نواز خان جدون نے تقریب سے اختتامی خطاب کیا اور شرکا کی جانب سے مختلف آراء کا خیرمقدم کیا۔

انہوں نے شرکا سے کہا وہ اوورسیز ووٹر کو ووٹ پول کرنے کے لیے ابھی سے تیاری شروع کر دیں تاکہ 2023 کے الیکشن میں ہم بھرپور حصہ لے سکیں۔ شرکاء کی تجویز کی بنیاد پر آئندہ کا لائحہ عمل ترتیب دے دیا گیا جس پر عملدارآمد جلد ہی شروع کر دیا جائے گا۔ اجلاس کے اختتام پر شرکاء کی تواضع کے لیے پرتکلف اہتمام کیا گیا تھا۔

Comments (0)
Add Comment