یو اے ای (بیورورپورٹ)مقبول بٹ شہید ہمارا قومی ہیرو ہے اس کی ادھورے مشن کی تکمیل تک جدوجھد جاری رکھیں گے۔ نیشنل عوامی پارٹی یو اے ای برانچ کے زیر اہتمام ابوظہبی میں مقبول بٹ شہید اور شہداۓ چکوٹھی کی یاد میں سیمینار منعقد کروایا گیا۔ سیمینار کی صدارت نیشنل عوامی پارٹی یو اے ای کے صدر شاہد اختر نے کی۔ پروگرام میں نیشنل عوامی پارٹی کے علاوہ سروراجیہ انقلابی پارٹی اور JKLF کے رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔ پروگرام سے خطاب کرتے ہوۓ مقررین نے کہا کے مقبول بٹ شہید قومی ہیرہ اس کے ادھورے مشن کی تکمیل تک جدوجھد جاری رکھیں گے۔ نیشنل عوامی پارٹی جو اس وقت آزادکشمیر کے اندر حقیقی معنوں میں لیفٹ اپوزیشن دے رہی ہے کو مظبوط بنانے کی ضروت ہے۔ آج مہنگائ نے عوام کا جینا مشکل کر رکھا ہے، کمر توڑ مہنگائ کے خلاف نیشنل عوامی پارٹی کا 24فروری کا دھرنا غریب عوام کے لیے امید کی کرن ہے۔ نیشنل عوامی پارٹی یو اے ای برانچ دھرنے کی ہر ممکن سپورٹ کرے گی ۔ پروگرام سے نیشنل عوامی پارٹی یو اے ای برانچ کے صدر شاہد اختر، نیپ کے رہنما جنید احمد، قمر رحیم ، دانش لیاقت، رحیم خان،سلیم روشن، تنویر اختر، سروراجیہ پارٹی کے رہنما زاہد افضل ، این ایس ایف کے رہنما ذولفقار شبیر اور لبریشن فرنٹ کے رہنما نسیم خورشید نے خطاب کیا۔