یواے ای (بیورورپوٹ)اتحاد کامیابی کی بنیادی سیڑھی ہے وہی لوگ کامیاب ہوتے ہیں جو اتحاد اور اجتماعیت پر یقین کر کے منزل کی طرف سفر شروع کرتے ہیں۔ یونین کونسل رتنوئی کے بحالی پر یونین کونسل رتنوئی ایکشن کیمٹی کے تمام عہدے دارن ممبران اور عوام علاقہ کے ہر فرد جنہوں نے اس تحریک میں ایکشن کیمٹی کے شانہ بشانہ کھڑے رہے اور قد م قدم پر ساتھ دیا سب کو مبارکبا د پیش کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار ضلع باغ یونین کونسل رتنوئی اووسیز میں مقیم رہنماوں۔ سردار ثاقب آزاد۔ خالد زمان۔ افتخار چغتائی ۔ وقار نسیم چغتائی۔ سردار مرتضی کشمیری۔ سردار اشتیاق خان۔ فیصل مجید۔ سردار بصیر خان۔سردار چنگیز خان،۔ باسط شہزاد تاتاری۔ عابد جمیل۔محمد جہانگیر۔ندیم آفتاب۔رفاقت ارشاد۔ سردار جاوید۔ رمیض کاشر۔ چوہدری رمضان۔ اور دیگررہنماوں نے کہاکہ اللہ تعالی کا شکرادا کرتے ہیں کہ 37سالوں کی طویل جدوجہد کے بعد ہمارا درینہ مسلہ حل ہوا ہے وقت نے ثابت کیا کہ مشترکہ جدوجہد سے ہی کامیابیاں نصیب ہوتی ہے
ایکشن کیمٹی کے پلیٹ فورم سے مشترکہ جدوجہد رنگ لائی ہمیں یہ کامیابی نصیب ہوئی ہے ایکشن کیمٹی کے عہدے دارن کی جدوجہد کو ہم سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے اپنا دن رات ایک کر کے یونین کونسل رتنوئی کی بحالی میں اپنا کلیدی کردار ادا کیا ہمارا جوبنیادی مسلہ تھا وہ حل ہوا ہے۔رہنماوں نے کہاکہ موجودہ دور میں جہاں نفسا نفسی کا عالم ہے وہاں وقت دے کر کسی تحریک کو منتقی انجام تک پہنچانا بہت بڑا مقصد ہوتا ہے ایسے لوگ تحریکوں میں عظیم ہوتے ہیں ایکشن کیمٹی نے نہ صرف اپنا وقت دیا اس تحریک کے لیے بلکہ عوامی عدالت میں سرخرو ہوئے اس پر جتنی بھی ان کو مبارکبا دی جائے کم ہے یونین کونسل رتنوئی کی بحالی سے علاقے کے ہر نوجوان، بوڑھے مرد۔ خواتین میں خوشی کی لہر دوڑ گی ہے ہم سمجھتے ہیں کہ اس کی کامیابی کا سہرا یونین کونسل رتنوئی ایکشن کمیٹی کو جاتا ہے جن کی دن رات محنت لگن سے عوام کو یہ خوشی نصیب ہوئی ہے