دبئی (نمائندہ خصوصی)پاکستان مسلم لیگ (ن) متحدہ عرب امارات ویمن ونگ کی صدر فرزانہ کوثر کے اعزاز میں سوشل میڈیا کے ارکان کی جانب سے عشائیہ کا اہتمام کیا گیا ۔ اس موقع پر امارات میں سوشل میڈیا کو مزید فعال کرنے اور مستقبل کی منصوبہ بندی سے متعلق غور کیا گیا ۔ فرزانہ کوثر نے دکہا کہ ہمیں اپنے قائد محمد نواز شریف کے بیانیے کوپاکستان کے ہر فرد تک پہنچانا ہے جس کے لیے سوشل میڈیا کافی ممدومعاون ثابت ہوسکتا ہے لہٰذا امارات میں رہتے ہوئے اور یہاں کے قوانین کی پابندی کرتے ہوئے اپنے اپنے دائرہ کار میں رہ کر کام کرنا ہے تاکہ صحیح معنوں میں ملک و قوم کی خدمت کی جاسکے۔تقریب میں پاکستان مسلم لیگ (ن) متحدہ عرب امارات کے صدر غلام مصطفی مغل، معظم رانا، عارف ساحر، جاوید اقبال، جنید چودھری، ایم زبیر، فہیم جٹ، اسد امتیاز، احتشام اکرم، غلام مصطفی، نوید ناگرہ، ثاقب علی اور زوہیب عالم نے شرکت کی۔