ہلال احمر امارات کی طرف سے یمن میں سینکڑوں ٹن رمضان راشن کی تقسیم

ابوظہبی(نمائندہ خصوصی)ہلال احمر امارات یمن کے کئی صوبوں میں سینکڑوں ٹن رمضان راشن کی تقسیم جاری رکھے ہوئے ہے۔یمن کے صوبوں شبوا، حضرموت، طائز، حدیدہ اور سوکوترا میں تقریباً 70 لاکھ مستحقین رمضان کے راشن اور افطار پروگراموں سے مستفید ہوتے ہیں۔یہ اقدام ابوظبی کے ولی عہد اور متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر عزت مآب شیخ محمد بن زاید آل نھیان کی ہدایات پر عمل درآمد اور الظفرہ خطے میں میں حکمران کے نمائندے شیخ حمدان بن زاید آل نھیان کی نگرانی میں رمضان کے مقدس مہینے میں یمنیوں کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے شروع کیا گیا ہے۔ہلال احمر امارات کے سیکرٹری جنرل محمد عتیق الفلاحی نے کہا کہ یہ اقدام متحدہ عرب امارات کی جانب سے یمن کے عوام کا معیار زندگی بہتر بنانے، یمنی علاقوں میں مصائب کے خاتمے، ماہ مقدس کے دوران یمنیوں کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے کی جانے والی انسانی اور ترقیاتی کوششوں کا حصہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ہلال احمر امارات رمضان کے مقدس مہینے سے پہلے متعلقہ صوبوں میں ضرورت مندوں تک رمضان کی ضروریات پہنچانے کا خواہاں ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ امداد یمن کے متعدد صوبوں میں خوراک کی کمی اور وہاں کی آبادی کی ضروری اشیائے خوردونوش کی ضروریات کو پورا کرنے میں معاون ہے۔

Comments (0)
Add Comment